آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا.
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں سیلیبریشن کرتے نظر آئے جبکہ عثمان خان ویڈیو پرومو میں پاکستانی پرچم کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
اسلام آباد:ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔
اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے حالیہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔