چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کا ٹکٹ بلیک میں کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار پاک بھارت میچ کا ہے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس ہائی وولٹیج میچ کا سب سے زیادہ فائدہ بلیک مارکیٹرز اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں 4 لاکھ انڈین روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شائقین کرکٹ جو آفیشل ٹکٹ لینے میں ناکام رہے تھے وہ 4 لاکھ انڈین روپے میں بلیک مارکیٹ سے ملنے والے یہ ٹکٹس خرید رہے ہیں تاکہ انہیں ایونٹ کے اس اہم مقابلے سے محظوظ ہونے کا موقع مل سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
dubai match pak vs india پاک بھارت کرکٹ میچ دبئی میچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کرکٹ میچ دبئی میچ
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام غائب، آئی سی سی نے وجہ بتادی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
جمعرات کو ہونے والے بھارت اور بنگلادیش کے چیمپیئنز ٹرافی میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا تھا جس پر شائقین سوال اٹھا رہے تھے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین گزشتہ روز ہونے والے افتتاحی میچ کے بروڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔
مزید پڑھیے: کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا‘، محمد عامر کے 4 سال بعد پاکستانی جرسی پہننے پر صارفین کے تبصرے
آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو درست کرلی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی لوگو پر پاکستان کا نام