پشاور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے تعمیر نو منصوبے میں تاخیر، لاگت میں مزید 1 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے بعد بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق ار باب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا، اس وقت ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ لگایا گیا تھا۔ 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر 1 ارب 94 کروڑ تک پہنچ گئی، دستاویز کے مطابق 2024 میں منصوبے کی لاگت تیسری دفعہ بڑھا کر دو ارب 31 کروڑ کردی گئی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیاز کرکٹ اسٹیڈیم

پڑھیں:

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل؛ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائعکے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم‘ کا نام سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کی گئی تھی جس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کردیا گیا تھا۔

علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور کا کرکٹ اسٹیڈیم، جن کے نام سے منسوب ہے وہ ارباب نیاز کون تھے؟
  • ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری
  • پشاور کے کرکٹ اسٹیڈیم کو نام سے منسوب کرنے والے ارباب نیاز کون تھے؟
  • ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام’’ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم ‘‘رکھنے کا فیصلہ
  • پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل؛ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ
  • ارباب نیاز اسٹیڈیم کے توسیع منصوبے کی لاگت 2 ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی
  • پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ
  •   ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاورکا نام بدل کر عمران خان رکھ دیا گیا