چیمپیئنز ٹرافی: براڈکاسٹ میں پاکستان کا نام نہ ہونے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کی لائیو براڈکاسٹنگ کے دوران پاکستان کا نام نہ دکھائے جانے پر پی سی بی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان نے اپنے تحفظات کے ساتھ آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے‘
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 1996 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والا پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔
کرکٹ انفو ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا کہ بھارت بنگلہ دیش میچ کے دوران براڈ کاسٹنگ کے دوران مبینہ تکنیکی غلطی کی وجہ سے پاکستان کا نام لکھے جانے سے رہ گیا اور آئندہ کے میچز میں ایسا نہیں ہوگا تاہم یہ وضاحت پی سی بی کو مطمئن نہ کرسکی۔
تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے شروع ہونے سے قبل ہی بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ ایونٹ تنازعات کا شکار رہا۔ انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے سے انکار کرکے ہائبرڈ ماڈل پر اصرار کیا جس کی وجہ سے ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر ہوتی رہی اور انڈیا کے میچز دبئی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ بی سی سی آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام لکھنے کی اجازت نہیں دے گا، تاہم بعد میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرٹس پر چیمپیئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کا نام لکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
champions trophy cricket ICC india Pakistan PCB انڈیا پی سی بی کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پی سی بی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کا نام پی سی بی
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔
مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی شروعات کرتے ہیں تو خوشی ہوگی، اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 افغانستان جنوبی افریقہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی