ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر بھی کر سکیں گے۔اس سلسلے میں ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends” کے نام سے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر (پاکستانی لگ بھگ تین ہزار روپے سے زائد) ادا کرنے ہوں گے۔رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔جیتنے والے شائقین برطانیہ کا 16 روز کا مفت سفر کر سکیں گے اور وہاں قیام کے دوران تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گی۔جیتنے والے کے لیے تمام ٹریننگ، میچز اور میڈیا سیشنز میں شرکت لازمی ہو گی جبکہ پروموشنل مقاصد کے لیے ان کا نام اور تصویر استعمال کی جا سکتی ہے۔ وہ میڈیا کو اپنا انٹرویو بھی دے سکیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے ساتھ مفت سکیں گے مفت سفر کے لیے

پڑھیں:

جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری

جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری معاہدہ کے موقع پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے

کراچی (کامرس رپورٹر)جاز کیش اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان شراکت داری کے تحت مسافر اب جاز کیش کے ذریعے اپنی پروازوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سہولت سے 48 ملین جاز کیش صارفین، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے افراد، بغیر بینک اکاؤنٹ کے آسانی سے پی آئی اے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔نئی سروس کے تحت مسافر پی آئی اے ہیلپ لائن پر بکنگ کے بعد PSID نمبر حاصل کریں گے، جسے جاز کیش ایجنٹ یا ایپ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر پی آئی اے فوری طور پر ٹکٹ جاری کرے گی۔جاز کیش کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا کہ جاز کیش کے وسیع ایجنٹ نیٹ ورک اور ایپ کے ذریعے ہم لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹنگ ایجنسیوں یا روایتی بینکنگ ذرائع پر انحصار کرتے تھے۔ اب وہ آسانی سے پی آئی اے کی ٹکٹ بُک کر سکیں گے۔پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، نوشیروان عادل نے بھی اس شراکت داری کو مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع ، کرنا کیا ہوگا؟
  • چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دی
  • پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
  • چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی 4 چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟
  • کراچی‘ شائقین کرکٹ کی پارکنگ کیلیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
  • چیمپئنز ٹرافی: کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی، کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان