Daily Mumtaz:
2025-02-20@02:42:15 GMT

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔

اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار ہیں اور اس نے میڈیا کو لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کے دورے کی دعوت دی۔

8ٹیموں پر مشتمل، 50 اوور کا یہ پہلا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا جو 28 سال بعد میں پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے تاہم بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔


ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ  ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا دروازہ کھول سکتی ہے۔


یہ میگا ایونٹ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد غیر محفوظ سمجھے جانے جانے والے ملک کو محفوظ قرار دیے جانے کے منعقد ہو رہا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن نے کہا کہ ہم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہوگا اور 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچ کی میزبانی کرے گا۔


تیاریوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش کو بڑھا کر 35 ہزار کر دیا گیا ہے جس میں مزید شائقین کے بیٹھنے کے لیے نئے پویلینز بنائے گئے ہیں۔


358 ہزار کی گنجائش کے ساتھ یہ اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو بن گیا ہے۔
تمام تر تیاریوں کے ساتھ پی سی بی کو یقین ہے کہ لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں گے اور بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ لاہورپہنچ گیا۔
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی