2025-01-22@20:02:18 GMT
تلاش کی گنتی: 5399

«جارہی ہیں»:

(نئی خبر)
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔ دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے  (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کرلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جب کہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ ڈیل کا تاثر PTI کے لوگ آکر بناتے ہیں، طلال چوہدریمسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے...
    معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں ۔ پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کرائیں گے، پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18 موقع کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے جا رہے ہیں۔ خیال رہے سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ...
    شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ اسکے علاوہ بھی بہت سے قانونی پہلو ہیں جو انہوں نے جے پی سی کے سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024ء کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔ رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی، کمیٹی کے رکن سابق ڈی جی پی برجلال، اترپردیش وقف بورڈ، سنی وقف بورڈ، شیعہ وقف بورڈ کے علاوہ کئی علماء اور وفود نے شرکت کی۔ اس میں شیعہ وقف بورڈ نے "وقف بل استعمال شدہ" جائیدادوں کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر...
    امریکا کی 22 ریاستوں کی جانب سے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک صدی پرانے امیگریشن پریکٹس یعنی پیدائشی حق شہریت کو ختم کرنے کے اقدام کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ پیدائشی حق شہریت اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے بچے اپنے والدین کے امریکا میں امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر شہری ہوں گے، تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کے خلاف حکم نامے کو ڈیموکریٹک اکثریت رکھنے والی 22 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریباً 700 الفاظ پر مشتمل...
    مذکورہ مطالبات کے تعلق سے گزشتہ 57 دنوں سے کھنوری مورچہ میں جگجیت سنگھ دلیوال تادم موت تک بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے ایم ایم اور جگجیت سنگھ دلیوال کی کال پر کسان 26 جنوری کو بھارت بھر میں ٹریکٹر مارچ نکالیں گے، جس کے لئے پوائنٹ دئیے گئے ہیں۔ سائی لوج، ٹول پلازہ، بی جے پی ہیڈ کوارٹر، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، وزراء کے گھروں، شاپنگ مالز اور قومی اور ریاستی شاہراہوں پر دوپہر 12 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک ملک بھر کے کسانوں کے ٹریکٹر سڑکوں پر ہوں گے۔ اس سلسلے میں سرسا ضلع میں بھی کئی پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں بھاودین ٹول پلازہ، کھویا ٹول...
    نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
    راولپنڈی( نمائندہ جسارت)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کیلئے 15ارب روپے مالیت بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں میڈیکل کے شعبے میں 56ہسپتالو ں ودیگرسنٹرز میں ایک کروڑ42لاکھ8ہزار673مریضو ں کی خدمت کی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے الخدمت رازی ہاسپٹل راولپنڈی کی ڈونر کانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین...
    اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا...
    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری سب سے پہلے اپنی ذات پر قائم کی، وزیراعظم کے حکم کو قانون سے بھی ماورا سمجھے جانے والے نظام کا خاتمہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مابین ''لا الہ الا اللہ'' کا دائمی رشتہ ہے، جب سے وزیراعظم بنا ہوں، وفاقی حکومت اور وفاقی اسٹیک ہولڈرز کا غیر مشروط تعاون حاصل رہا ہے، جہادی کلچر کی سٹیٹمنٹ پر پوری طرح قائم ہوں، بطور مسلمان ہم نے فقط قرآن کریم سے رہنمائی لینی ہے۔ سفارتکاری میں کشمیریوں کا کردار بڑھانے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر...
    ویب ڈیسک —  منگل کے روز جنوبی کیلی فورنیا میں تیز اور خطرناک ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہو گئیں جس سے وہاں مختلف علاقوں میں پہلے سے بھڑکتی ہوئی آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی نئے علاقوں تک آگ کے شعلے پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں بارش ہونے کا 60 سے 80 فی صد تک امکان ہے ۔ اگرچہ بارش کی پیش گوئی ایک انچ کے لگ بھگ ہے لیکن یہ مقدار پانی کے بہاؤ کے لیے کافی ہے۔ حکام کے مطابق آگ سے جلنے والی آبادیوں کی زہریلی راکھ کو بارش کے پانی کے بہاؤ میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا...
    اِس سے پہلے ہم موسیٰؑ کو کتاب دے چکے ہیں، لہٰذا اْسی چیز کے ملنے پر تمہیں کوئی شک نہ ہونا چاہیے اْس کتاب کو ہم نے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھا۔ اور جب انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیات پر یقین لاتے رہے تو ان کے اندر ہم نے ایسے پیشوا پیدا کیے جو ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے۔ یقینا تیرا رب ہی قیامت کے روز اْن باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں۔ (سورۃ السجدۃ:23تا25) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے کون ہے جو مجھ سے پانچ باتیں حاصل...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
    جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    کراچی: رکن قومی اسمبلی آصفہ زرداری گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد دعا کررہی ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی امین یوسف نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کو نو منتخب عہدیداروں سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ امید کی جاتی ہے کہ آپ لوگ صحافیوں کے فلاح وبہبود اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ایچ یو جے (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، گورننگ باڈی کے ارکان عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی کو کامیابی پر ہار پہنائے، اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ بھی موجودتھے۔ امین یوسف نے کہاکہ آج صحافی اور صحافتی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اس معاملے پر اب تک 18 افراد کیخلاف مقدمات درجہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تصاویر بنانے والے، شیئر، لائیک اور کمنٹ کرنیوالوں کو بھی پکڑا...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے 8، 10 اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8 گھنٹے کی پوری فوٹیج کہاں ہے؟ اسے کس نے غائب کیا؟۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی واقعات اور 26نومبر واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو حکومت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے پر سلمان اکرم راجا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے آٹھ، دس اداروں کے سی سی ٹی وی کیمرے کیسے بند ہوگئے؟ 8...
    سینیٹ، مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حکومتی اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے مختلف قرار دیا اور سینیٹر...
    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم حماد خان نے ریسائیکلنگ کے مسئلے کا حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ جیسے 2 بڑے ویسٹ میٹیریلز کو استعمال کر کے ایک پائیدار اور ورسٹائل میٹیریل ’ماربولس‘ تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ میٹیریل بہترین ہیٹ انسولیٹرز میں سے ایک سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ کو انفیوز کر کے بنایا گیا ہے۔ ’ماربولس‘ کو انٹیریئر ڈیزائن، فرنیچر، ٹائلز اور دیگر متعدد ایپلیکیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ویسٹ میٹیریلز کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے انقلابی...
    سینیئر صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہیں آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کی تقاریر سنتے ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن ایوب کا کہنا تھا کہ برسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔ حسن ایوب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ بیرسٹر گوہر اجلاس میں پہنچے اور دروازہ کھلا تو وہ آرمی چیف کے آمنے سامنے آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ رسالہ پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر لاک اپ میں موجود ملزمان سے گفتگو کررہے ہیں
    اسلام آباد:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد ای کچہری کے دوران مستحق افراد کے مسائل سن رہی ہیں
    سکھر: الخدمت کے تحت ہونے والے مفت آئی سرجری کیمپ میں مریضوں کی سرجری کی جارہی ہے
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    کندھکوٹ: گیس کمیشن ضلع کمشور کی میٹنگ ہو رہی ہے
    نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    لاہور: پنجاب پولیس میں بھرتی کے لیے اُمیدوار دوڑ لگا رہے ہیں
    سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں
    کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
    کراچی/ حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے قاسم آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی اور انہیں سندھ کے پانی پر ڈاکہ لاکھوں ایکڑ زمینیں کمپنی سرکار کو دینے کیخلاف 26 جنوری کو حیدرآباد میں دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے جماعت اسلامی کے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور پانی کانفرنس کے انعقاد کے عمل کو سراہتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر 4 سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جبکہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زاید خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے 4 سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے 110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ 4 سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی سفر کرتے ہیں جبکہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس منگل کو ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ٹاؤن آفس میں ہوا، اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں میونسپل کمشنر الہٰی بخش بھابن کی کرپشن ونا اہلی اور بدترین کارکردگی کے باعث فوری طور پر برطرفی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین جناح ٹاؤن کونسل اس امر پر متفق ہیں کہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر کی بدعنوانی، عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی اور منتخب نمائندگان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت عمل ہے، میونسپل کمشنر...
    سہون (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات کی کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے تحصیل کے جنگلات کی زمینیں عملے نے ساز باز کرکے بااثر وڈیروں کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقہ انتخاب تحصیل سہون سمیت ضلع بھر میں محکمہ فاریسٹ کے عملداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات کو آباد کرا دیا ہے، مختلف جنگلات میں فصلوں کی کاشت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع جامشورو میں قائم خیرودیرو، کنداہ، شاہ گڑھ، کالی بھوری اور آباد جنگل میں قائم سرکاری جنگلات کی زمینیں محکمہ فاریسٹ کے سب ڈویژنل فاریسٹ افسر جامشورو ذیشان بھنبھرو اور رینج فاریسٹ افسر سہون...
    مٹھی (پ ر) ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) تھرپارکر محمد عمر پھنور نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز، او پی ڈی، لیبارٹری اور میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حریش جگانی نے ریجنل ڈائریکٹر کو اسپتال کی انتظامی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ تقریباً 1100 مریض او پی ڈی میں آتے ہیں، اسپتال میں 5 وارڈز ہیں جن میں اس وقت 110 مریض داخل ہیں، اسپتال میں 89 ڈاکٹر اور 157 پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہیں، اسپتال میں 6 ایمبولینسز آن روڈ ہیں...
    فیصل آباد (جسارت نیوز) جماعت اسلامی کے رہنمائوں پروفیسر محبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب، یاسر کھارا ایڈووکیٹ نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں درجنوں پاکستانی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے، انسانی اسمگلنگ کرنے والا پورا مافیا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہے، مافیا کی سرپرستی کرنے والی...
    اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آکر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
    اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو بیدخل کرنے کے کیس میں عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پہلے غیرقانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کا بتائیں وہ کیوں پاکستان میں ہیں، ہم اپنا بوجھ نہیں اٹھاسکتے ان کا کیسے اٹھائیں گے۔ درخواست گزاروں نے خود درخواست دائر کی ہے یا غیر قانونی طور پر مقیم شہری خود آئے کہ ہم یہاں پیداہوئے ہیں ہمیں رہنے دو۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو ایکشن ہو گیا وہ ہوگیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے درخواستوں کی عدم پیروی پر پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو پیپلز یونٹی پی آئی اے اور سمیرا محمدی نے چیلنج کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کمپنیز ایکٹ کے خلاف پی آئی اے کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے، 2016ء کے قانون سازی کے مطابق پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، وفاقی حکومت نے ترمیم کی جس کے تحت پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کے...
    اسلام آباد(آن لائن)مجلس وحدت مسلمین کے صدرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے عوام کے ساتھ ملکر بنایا تھا،پہلے پاکستان ٹوٹا تھا،اب باقی پاکستان بھی تباہی کا شکار ہے،عوام موجودہ سسٹم پر بالکل اعتبار نہیں کرتے‘بانی پی ٹی آئی کی آزادی اور آئین کی بالادستی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان میں سیاسی سسٹم آئین اور قانون کے مطابق وجود میں آئے،عوام کے منتخب شدہ حکومت سسٹم میں آنی چاہییَعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم سب جو یہاں موجود ہیں ایک ہی سوچ سے جڑے لوگ ہیں۔
    پشاور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کمیشن بننے پر ہی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے، جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے،بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر 14سال قید کی سزا دی گئی، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کو بھی سزا ہوئی، القادر ٹرسٹ کیس میں حکومت کو کوئی نقصان ہی نہیں ہوا۔
    اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے،...
    گراہم گرین ممتاز ناول نگار تھے۔ ان کا نام نوبیل انعام کے لیے کئی بار شارٹ لسٹ ہوا۔ جب سنہ 1957 میں کاسترو کو اپنا انقلابی حملہ آغاز کیے چند ماہ ہوئے تھے، گرین نے انقلابیوں کی مدد کی۔ وہ خفیہ کوریئر کے ذریعے کاسترو کے باغیوں کو گرم کپڑے مہیا کرتے تھے۔ یہ باغی پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔ گرین کے بقول انہیں دلیر رہنماؤں سے خاص محبت تھی، جس کی وجہ سے انہیں کاسترو میں بھی دلچسپی تھی، بعد میں کاسترو سے ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ایک ملاقات میں کاسترو نے گرین کو اپنی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ بھی تحفے میں دی جو گرین کے اس گھر کے ڈرائنگ روم میں لٹکی ہوئی تھی جہاں انہوں نے اپنی...
    26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے حکومت نے کچھ عرصے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ’پیش قدمی‘ کا سلسلہ روک دیا تھا، لیکن یہ ایک معلوم امر تھا کہ یہ ایک ’غیر آسان جنگ بندی‘ تھی اور یہ امکان موجود تھا کہ کسی بھی وقت ’جنگ‘ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ درمیان میں کئی بار معمولی ’جھڑپیں‘ ہوئیں، لیکن اس ہفتے جو پیش رفت ہوئی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بات ’جھڑپوں‘ سے بڑھ کر بھرپور ’جنگ‘ تک پہنچ گئی ہے۔ موجودہ بحران کا آغاز 26 ویں ترمیم سے نہیں ہوا، بلکہ اس کی جڑیں بہت دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے یہ دیکھنا لازم ہے کہ پارلیمان نے تقریباً 2 سال قبل...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا تبدیلیوں کی زد میں ہے اور تاریخ انسانی کے بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی پسپائی ہو یا بنگلا دیش و شام کے انقلابات، امت کے لیے نئی صبحیں نمودار ہورہی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اور امریکا میں ٹرمپ کی عہدہ صدارت پر واپسی بھی بڑے واقعات ہیں‘ تاہم غزہ میں حماس کی فتح اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور بلاشبہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے روشن صبح کی نوید ہے‘ حماس کے مجاہدین نے مزاحمت کی تاریخ رقم کی اور وہ کام کیا جو اس سے قبل نصف...
    حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    حیدرآباد: لطیف آباد کوہسار گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل کھیلے جا رہے ہیں
    ٹنڈو جام: گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کے شاگردوں کی مچ کچہری ہو رہی ہے
    حیدرآباد: گھر کی کفالت کے لیے فارمرز کام میں مصروف ہیں
    حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
    ذرائع کے مطابق راجہ محمد سجاد خان نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارت منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اپنے تمام تر وسائل اس مقصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہے جنہوں بھارت کے جابرانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجہ محمد سجاد خان نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارت منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اپنے تمام تر وسائل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں صدر امجد اسلام ، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا جمیل، خازن آفتاب رند ، انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی ، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں ، امتیاز کھاوڑ ،آصف شیخ ،مجیب الرحمن شیخ ، اصغر خانوٹی ،یامین قریشی ،ذوالفقار جسکانی ،عمران راجپوت ،ندیم خاور ،مبین مگسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے حیدرآباد میں تعمیروترقی اور شہر کی فلاح وبہبود کے لیے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سیٹیلمنٹ سروے ریونیو نے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے اضافی، عارضی، دوہرے چارج ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مختار کار سٹی کے دفتر میں تعینات سروئیر کو 3 وارڈز کا اضافی چارج سونپ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود تینوں وارڈز میں سروئیر کی تعیناتیاں نہیںکی گئی ہیں، منظور نظر سروئیرمرتضی ملاح نے شہریوں اورسرکاری املاک کی کروڑوں روپے مالیت کی اصل دستاویزات میں جعل سازی کرنے کے بعدغائب کر دی، ریونیو ریکارڈ کے نگراں ڈپٹی کمشنرنے بھی صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود معاملے پر خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختار کار سٹی (ریونیو) کے دفتر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری املاک ونجی پراپرٹیوں کے اصل ریکارڈ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹریڈ کارپوریشن ایمپلائز یونین سی بی اے کی الیکشن میں زبردست کامیابی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شکیل احمد شیخ ، این ایل ایف حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین احمد راجپوت، سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے سی بی اے یونین کے صدر محمد علی، جنر ل سیکرٹری فہیم عباسی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکی محنت اور جدو جہد اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں انتھک جدو جہد کرنے پر این ایل ایف خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    ذرائع کے مطابق راجہ محمد سجاد خان نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارت منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اپنے تمام تر وسائل اس مقصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہے جنہوں بھارت کے جابرانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجہ محمد سجاد خان نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے متعلق بھارت منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اپنے تمام تر وسائل...
    اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ہنگامہ مچ گیا۔ اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔ اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا ‘وزیراعظم تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہگوادرائر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے شیر...
    اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے ‘ جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں190ملین پاؤنڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں...
    واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اْس وقت ہزیمت اْٹھانا پڑی جب ہزار خواہش کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں تقریبِ حلف برداری میں مدعو نہیں کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی قیادت میں ایک مختصر سے وفد نے شرکت کی۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔دعوت نامے کے حصول کی ان کی درخواست کا رد کیا جانا جواہر لال نہرو کے بھارت کی سفارتی تعظیم کے لیے اچھا نہیں۔اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو اپنا مہمان بنانا...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر معروف، نائب صدر غفران عالم، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر معز، ممبران ایگزیکٹوکونسل ڈاکٹر اسد تنولی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان ودیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارو ق، ڈپٹی سیکرٹری کراچی و شعبہ تعلیم کے چیئرمین...
    غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
    کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ قانونی نہیں سیاسی ہے‘کپتان عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ،القادر کیس میں مذہب کارڈ استعمال کیا‘پاکستا ن عالمی سطح عمران کیس کی وجہ سے پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے‘جو لوگ قانون کو مطلوب ہیں وہ عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں‘ بانی پی ٹی آئی پر رشوت، کرپشن اور ڈاکا ثابت ہو چکا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ‘سابق وفاقی وزیر اطلاعات، سینیٹر شبلی فراز اوربانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ’’عمران خان کے خلاف فیصلہ قانونی ہے یاسیاسی؟‘‘ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں، پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوال اٹھائے تھے جن کا جواب ہم نے دیا، کچھ سماعتیں بھی ہوئیں، بعد میں پتا چلا کہ...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہواجس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وزیر قانون نے سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کیے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے 3 سال کے لییڈیپوٹیشن ہوتی...
    کرم ( خبرایجنسیاں)خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کْرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔آپریشن میں اب تک 8 بنکرز مسمار کردیے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش بھیجنے کا کام بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنی جگہوں سے ہٹنے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرین کے لیے صدہ ،ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کیمپ آپریشن کے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلہ حکومت کے خلاف آنے کا امکان ہوتو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے‘ یہ کیس شاید آپ سے غلطی سے رہ گیا لیکن بینچ میں آ گیا تو کمیٹی کا کام ختم ہوگیا، کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی،یہ کیس آپ سے رہ گیا اور ہمارے سامنے آگیا، آخر اللہ تعالی نے بھی کوئی منصوبہ ڈیزائن کیا ہی ہوتا ہے۔ بنچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہیں، رجسٹرار سپریم...
    اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑی ہو جائے۔ 1973ء کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں، جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے۔پی ٹی آئی...
    واشنگٹن (آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں فوسل فیول کی پیداوار کو بڑھانا اور آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو تبدیل کرنا شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد قومی توانائی ایمرجنسی کے اعلان کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’قومی توانائی ایمرجنسی‘‘ میں فوسل فیول کی پیداوار کو بڑھانا اور آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو ختم کرنا شامل ہیں۔علاوہ ازیں مضبوط امریکی ڈالر، جغرافیائی سیاسی خطرات میں کمی اور یورپ میں کساد بازاری کے خدشات میں کمی کے باعث بھی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 0.3 فیصد کم ہوگئی۔خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.95 ڈالر...
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔انہوں...
    کابل (صباح نیوز)افغان حکومت نے امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد کی رہائی کے بدلے 2امریکی شہریوں کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کردیا، امریکا میں قید خان محمد افغانستان پہنچ گئے۔قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کی تصدیق گزشتہ سال ہوئی تھی لیکن اس تبادلے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کر دیا ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس آگئے ہیں۔افغان...
    اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، جسٹس منصور کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ آئین قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑی رہی ہے، جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج مخاصمت میں بینچ تبدیل کرتے تھے تو ہم قاضی فائز عیسیٰ کی حمایت کرتے تھے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسے سپریم...
    لاہور: پاکستان ریلوے کی 300 سے لیکر 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتہ ہو گئیں۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جن ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھیں ان پر قبضہ ہو چکا، سیکڑوں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ بن چکی ہیں۔ زیادہ تر ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری ہوچکی ہیں، ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1980 تک ریلوے ملک بھر میں 4 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100 سے...
    لاہور: حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ، شارٹ مارچ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دیگر ایشوز پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے حکومت کو اربوں روپے کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پنجاب میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ایک دن کا احتجاج حکومت کو17سے 20 کروڑ روپے نقصان میں پڑتا ہے۔ صرف لاہور میں احتجاج روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر4 کروڑ سے 6 کروڑ روپے تک اخراجات آجاتے ہیں۔ دستیاب معلومات و انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے گاڑیوں ،بسوں ،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سمیت لاء انفورسٹمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں کی خوراک وسکیورٹی مد میں پانچ سے چھ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں کہ کمیشن ہوا میں نہیں بنتا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ آج ہی کے دن سب کچھ کر لیں، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس کا پراسیس، ٹی او آرز وہ ڈیفائن کر دیں، آپ کہہ دیں کہ ہم اس طریقے سے کریں گے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو گورنمنٹ پر اور گورنمنٹ کو پی ٹی آئی پر ٹرسٹ نہیں ہے، یہاں اعتماد کا فقدان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے...
    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں قاضی انور، فیصل چوہدری، علی اعجاز بٹر، پرویز اقبال، رائے سلمان کھرل شامل تھے ۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں 190ملین پانڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے متعلق بات چیت کی گئی۔وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مختلف امور پر صلاح مشورہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے وکلا سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے ، ملک...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے ۔سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کئے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے ، پہلے تین سال کے...
    اسلام آباد(بیورور پورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دشمن ہیں۔وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ حماس اسرائیل جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے ۔ اس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں خواتین، بچے ، ڈاکٹرز، انجینئرز، نوجوان سب شامل ہیں۔ ہزاروں کو جیلوں میں بند کردیا گیا اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور غزہ میں جنگ بندی...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے ، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے ۔ گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواست گزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے ، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئرمین پی ٹی...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے دما دم مست قلندر کرنا چاہا تو وہ کر لیں گے میں یہ آپ کو بتا رہا ہوں آپ ان کو اکساتے رہتے ہیں پھر جب وہ کر گزرتے ہیں تو پھر آپ کہتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کا پی ٹی آئی سے سب بڑا شکوہ تھا کہ یہ سیاسی جماعت نہیں ہے یہ پولیٹیکل مووز نہیں کرتے اب وہ پولیٹیکل مووز کر رہے ہیں تو برے لگ رہے ہیں کہ یہ الائنس کیوں بنانے جا رہے ہیں۔  باقی رہی مذاکرات کی بات تو گورنمنٹ کا بس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو  ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لینا شروع کردے گی تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی۔ جہاں محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کیخلاف ہوسکتا ہے تو کیس ہی بینچ سے واپس لے لیا جائے۔ یہ درست نہیں۔ سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت نے کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ کیس...
    اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسروں کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترویج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ دفتر خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسروں کو واپس نہیں بھجوا رہے ہیں، اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ جس پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سول سروس ایکٹ میں ڈیپوٹیشن کی اجازت ہے اور اس میں وزیر اعظم کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے اور کلچر ایک ایسا شعبہ ہے جو سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے پنجاب کے کلچر اور روایتی کھانوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ پنجابی ثقافت دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتی ہے۔ ملاقات میں پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان تعلقات کو مزید...
    کراچی (سٹاف رپورٹر)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل پاکستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے اس سفر کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو گلوبل ہب گرلز کیڈٹ کالج ملیر میں شہید بینظیر بھٹو بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کیڈٹ کالج جھنگ کی خواتین کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لئے تعلیم کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے  غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق  حافظ نعیم الرحمان نے کہا 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا  حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔ اسرائیل کو امریکہ اور مغرب کی حمایت جاری رہی  تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت...
    ویب ڈیسک —  صدر ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے پہلے روز جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، ان میں عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو الگ کرنا بھی شامل تھا۔ ٹرمپ کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ اختلاف عالمی وباء کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے دنوں میں ہوا تھا۔یہ مرض چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور تھوڑے ہی عرصے میں اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کوویڈ کے بارے میں مختلف نظریات سامنے آئے تھے جن میں سے ایک مطابق یہ وائرس چین میں جانور فروخت کرنے کی مارکیٹ سے نکلا۔ ایک اور نظریے کہا گیا تھا اس کا ماخذ ووہان میں قائم وائرسوں کا تحقیقی مرکز تھا، جہاں سے یہ وائرس لیک...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں کمی ریکارڈ کی گئی،جب کہ معاشرے میں شادی شدہ خواتین کی شرح 53فیصد ہوگئی۔ الاخباریہ چینل نے اپنے حالیہ سروے رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب میں غیرشادی شدہ خواتین کا تناسب 41.2 فیصد ہے اور طلاق کے رجحان میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ سروے کے مطابق 2023 ء میں ملک بھر میں 15 سے 49 سال کی خواتین کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 41.2 فیصد لڑکیاں غیرشادی شدہ ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین کا تناسب 53 فیصد ہے۔ طلاق یافتہ خواتین 4.8 فیصد ہیں جبکہ بیوہ خواتین بہت کم ہیں جن کا تناسب 0.9 فیصد ہے۔
    بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد علاحدگی پسندوں کے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 5 روز کے دوران 3مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔
    پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے فوجی بجٹ کے اربوں یورو صرف امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہییں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ یورپی شہری اپنے دفاع کے لیے مناسب رقم ادا نہیں کرتے۔ عمانویل ماکروں نے کہا کہ براعظم یورپ کو زیادہ خرچ کرنا چاہیے، تاہم ہم یورپ کے قرضے نہیں بڑھا سکتے، دوسرے براعظموں کی صنعت، دولت ، معیشت اور ملازمتوں کو سبسڈی دینے کے لیے اپنے دفاع پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے۔ بعض رکن ممالک دفاع میں اضافے کا یہ مطلب سمجھتے ہیں کہ امریکا سے زیادہ سازوسامان...
    کراچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام ا?باد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل مہنگائی اور کم ہوتی ہوئی ا?مدن کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے۔ مزدوروں کے علاوہ تنخواہ داروں اور پروفیشنلز میں ملک سے فرار کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو لوگ ملک سے فرار ہوتے رہیں گے اور کشتیوں کے حادثات میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سال رواں کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقہ سے گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلہ میں 56 گنا زیادہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.816 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،318 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.179 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.461 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.979 بلین روپے، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.866 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.156 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.045 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 546.317 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 533.662 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 459.890 ملین روپے، ایس پی 500...