پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے دھمکی دی ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں نہیں جانے دیں گے۔ 

آج اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دھمکی آمیز باتین کیں۔ انہوں نے کہا، "محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا، میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔" 

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

 عمر ایوب نے صحافیوں سے شکایت کی،  یہ دیکھ لیں لیڈر اف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں۔

عمر ایوب نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور پر الزام لگاتے ہوئے ان  کو کرپٹ انسان ہ قرار دیا۔ عمر ایوب نے کہا، "سب کو دیکھ لوں گا یہ توہین عدالت کررہے ہیں، ہمارے پاس آئینی پوزیشن ہے اور نہتی خواتین ہیں۔", ـ ہارڈ اسٹیٹ میں قانون اور انصاف ہوتا ہے۔ـ

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

ڈکٹیٹر ایوب خان کے پوتے نے کہا، ہمارے آباؤ اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

عمر ایوب نکو پولیس نے حراست مین لے کر سڑک پر موجود قیدیوں کی وین میں بٹھا دیا تو وہ  نعرے لگاتے ہوئے قیدی وین میں گئے۔ پولیس نے انہین ور ان کے  کچھ ساتھیوں کو کچھ دیر  پولیس وین میں بٹھائے رکھنے کے بعد چھوڑ دیا اور وہ واپس چلے گئے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے

پڑھیں:

بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی

 

ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی
سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے ، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، 6 میں سے دو کینالز کی منظوری قیدی نمبر 420 نے دی تھی، اسلام آباد والے ہماری بات سنیں ہم آپ کے مںصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، ہم نے شہباز شریف کو ایک بار نہیں دو بار وزیراعظم بنوایا اور کیا اب دھمکی سے پیپلز پارٹی کو ڈرایا جائے گا؟بلاول کا کہنا تھا کہ شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے ، انہوں نے گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا، شیر والے صرف عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ، حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیچھے ہٹ جاؤں گا میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی اور کہا کہ وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی
  • الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے: عمر ایوب
  • عمران خان کی زیر حراست تینوں بہنوں سمیت دیگر گرفتار رہنما رہا
  • میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے قومی اسمبلی آئیں گے، عمر ایوب
  • بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا
  • سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کریگی: علی خورشیدی
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عمر ایوب کے تمام الزامات رد کردیے
  • سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے
  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمر ایوب کے الزامات مسترد کر دیے، ریکارڈ کے ساتھ جواب جاری