ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔
آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سوات میں مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خوارج ہلاک دہشتگرد سوات سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی وی نیوز