دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں۔
راولپنڈی موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ
پچھلی مرتبہ ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے، آج بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
علیمہ خان نے کہا کہ پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا، ہم تین بہنیں گھر سے آئی ہیں، دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، ہمیں نہیں فکر، یہ عدالتوں کی توہین ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا پیغام جاتا ہے جیل انتظامیہ اس کو کچھ نہیں سمجھتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان موٹروے پر
پڑھیں:
علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8،8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ لگتا ہے ان کیساتھ ایم کیو ایم لندن والا ہی حال ہوگا، چیزیں قریب قریب پہنچ گئی ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈا پور وہی کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہو۔ وزیر مملکت نہروں کے معاملے پر بولے نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے لانگ ٹرم اتحاد ہے شارٹ ٹرم نہیں۔