سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم کے ذریعے دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر نہ کرسکے۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں اپنے پوتے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے انہیں فلم پسند نہیں آئی۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ کوشش اچھی تھی، مگر فلم متاثرکن نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں ابراہیم کی کارکردگی میں کوشش نظر آتی ہے، لیکن بطور مجموعی فلم انہیں متاثر نہیں کر سکی۔

ایک یوٹیوب انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اس فلم میں بہت خوبصورت لگے اور انہوں نے محنت کی، لیکن فلم میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی۔ شرمیلا ٹیگور نے مزید کہا کہ اس قسم کی آرا عام طور پر کھلے عام نہیں دی جاتیں، تاہم ایمانداری سے بات کی جائے تو فلم کی کوالٹی بہتر ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’ نادانیاں‘ کو شائقین نے بھی زیادہ پسند نہیں کیا، اور فلم میں  ابراہیم اور خوشی کی اداکاری پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ابراہیم علی خان شرمیلا ٹیگور فلم میں

پڑھیں:

چینی صدر کا اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ملائشیا برادری کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

 

کوالالمپور(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ،ملائیشیا برادری قائم کرنے کے لئے ملائیشیا کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے لئے نئے سنہری 50 سال کا آغاز کیا جاسکے۔ شی نے یہ بات بدھ کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے میں ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات سے قبل سلطان ابراہیم نے شی کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شی نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے ہمسائے ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو خاندان کی مانند ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات ایک شاندار نصف صدی سے گزرچکے ہیں اور مزید روشن مستقبل کو اپنارہے ہیں۔ شی کا کہنا تھا کہ وہ ملائیشیا کے اعلیٰ سربراہ مملکت سلطان ابراہیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ چین ۔ ملائیشیا تعلقات میں طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی قیادت کی جا سکے اور اچھی ہمسائیگی، دوستی، یکجہتی اور تعاون کا ایک نیا باب لکھا جاسکے۔ شی نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا اور اپنے متعلقہ بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو گہرا کرنا ، باہمی مفید اور مساوی فوائد کے لئے ایک دوسرے کی قوت سے فائدہ اٹھانا اور مشترکہ طور پر جدیدیت کو آگے بڑھانا چاہئے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش سے تعلق سبوتاژ کرنے کی  بھارتی کوششیں ناکام ہونگی‘ دفتر خارجہ
  • پاک بنگلادیش تعلقات کی بہتری کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
  • پاک بنگلہ دیش  تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان دفترخارجہ
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،شفقت علی خان
  • کراچی، جناح اسپتال میں تیمارداروں کا ڈاکٹر پر تشدد، ڈاکٹرز کا احتجاج، ایمرجنسی سروس متاثر
  • وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر،عمران باہرآتے نظرنہیں آتے،واوڈا
  • چینی صدر کا اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ملائشیا برادری کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور
  • یہ دوبارہ نہیں ہوگا، ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دیئے ردعمل پر غلطی تسلیم کرلی
  • چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا