2025-04-19@02:36:36 GMT
تلاش کی گنتی: 257

«ٹریفک کی»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں بے قابو ڈمپروں اور دیگر گاڑیوں کی ٹکر سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے ‘خاتون اورکمسن بہن بھائی سمیت 4افراد زخمی‘2دن میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کاتیسرا واقع سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ہالٹ خالد لیبارٹری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر باپ اور بیٹے کی جان لے لی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو ئی ۔ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ محمد سلیم ولد محمد امین اور 13سالہ عفان احمد ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کا نام30سالہ...
    وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد میں وکلا نے قومی شاہراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔وکلا کے احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا نے ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن بند کر دی گئی۔ حیدرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک بھی معطل رہی۔ صدر کراچی بار نے بھی واضح کر دیا کہ جب تک ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوگا...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5  شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
    کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ملیر امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔جنازے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں کوئی پوچھنے والا نہیں بڑی گاڑیاں اور ڈمپر دن کے اوقات میں شہر میں کیوں اور کیسے نظر آرہی ہیں؟گزشتہ روز جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق کامران اور اہلیہ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکت کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کراچی والے روز اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ کراچی...
    کراچی سب کا ہے لیکن کراچی کا کوئی نہیں، تباہ حال انفراسٹرکچر اور اسٹریٹ کرائمز کے بعد اب بڑھتے ٹریفک حادثات کو دیکھتے ہوئے یہ مقولہ ایک تکلیف دہ حقیقت بن چکا ہے۔رواں سال 2025 کی شروعات ہی میں ٹریفک حادثات میں اتنی تیزی آ گئی ہے کہ شہر قائد کے پورے سسٹم کو حرکت میں آ جانا چاہیے تھا لیکن ایسا کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔کراچی میں سال 2025 کے صرف 35 روز میں 83 شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچل کر جاں بحق جب کہ 1 ہزار 220 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔مجموعی طور پر رواں سال اب تک 1304 حادثات ہو چکے ہیں، اگر یومیہ اوسط نکالا جائے تو کراچی میں روانہ 37...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس کی تعمیرایک ایسے وقت شروع کی گئی کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جبکہ کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے،کراچی کے دیگر علاقوں بلخصو ص گلستان جوہر کے شہریوں کو تقریباڈیڑھ سال تک روزانہ ٹریفک جام میں اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا پڑے گا۔ کیونکہ سندھ حکومت کا کراچی میں تعمیراتی کام کو طول دیناروایت بن گئی ہے اور وقت مقررہ پر کسی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاتا ہے...
    ساہیوال میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دلہا دلہن جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے ساہیوال میں قومی شاہراہ پر دلہا کی کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے بارات ڈیرہ لال لیاری سے پتوکی آرہی تھی، دلہا کی گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا...
    ساہیوال (نیوزڈیسک) باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُولہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُولہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یونان:سیاحتی جزیرے میں11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے، سکول بند
    ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ  ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد پولیس کا بتانا کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے...
    ساہیوال: کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا اور دلہن کو ابدی نیند سلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    ڈی آئی خان ، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) ڈیرہ بھکر روڈ نزد اٹک پیٹرول پمپ موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق ، ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بھکر روڈ اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبرAGW-776پنجاب نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ محمد ریاض سکنہ گائوں روڑہ تحصیل کلاچی موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
    64 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے درمیان تصادم سے چند گھنٹے قبل حکام کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خوفناک تصادم سے چند گھنٹے قبل طیارے کے سپروائزر نے مبینہ طور پر رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے ٹریفک کنٹرولر کو جلد آفس سے جانے کی اجازت دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپروائزر کی جانب سے کنٹرولر کو جلد جانے کی اجازت دینے کا مطلب تھا کہ صرف ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر دونوں کے ٹریفک کو دیکھ رہا تھا جب کہ پرواز کے راستوں کی نگرانی کرنے والے 2 افراد کو ڈیوٹی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوت سماعت سے محروم یا متاثرہونے والے افراد کے لیے کانوں میں لگائے جانے والے آلات انتہائی مہنگے ہوگئے، مختلف اقسام کے یہ آلات بیرون ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکان دار حضرات نے بتایا کہ ان آلات کی قیمت میں 30 سے50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مختلف عوامل کی وجہ سے سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں نوجوانوں میں موبائل کا مسلسل استعمال، ٹریفک کا شور، فضائی آلودگی، نامناسب علاج اور دیگرعوامل شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بے تحاشا ٹریفک شورکی وجہ سے قوت سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک پولیس...
    صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔...
    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل...
    عابد چوہدری: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔  ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے تھے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھیجوا دیں۔  شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
    گلشن حدید میں ٹریفک حادثے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 68 سالہ نوازش علی کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔   ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں، عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہر بھر کے کسی بھی سنگل پر خواجہ سرا، مرد خواتین یا بچے بھکاری موجود نہ ہوں۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے شہریوں کو ناصرف پریشان بلکہ حراساں بھی کرتے ہیں۔  ان تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور حراساں کرتے ہیں۔...
    لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...
    پنجاب کے میدانی علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹا پلازہ تک اورموٹرویایم 5 کو ترنڈہ محمد پناہ سے ظاہرپیر تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ شدید دھند کے باعث موٹرویایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید...
    سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری اور نفاذ کے لیے پیش کی جائے گی۔ جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیزز (SICVD) کے اشتراک سے منعقدہ پہلے سالانہ سمپوزیم Advances in Cardiovascular Care کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ...
    افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری ٹریفک پر ہفتے میں ایک دن پابندی لگانے کا یہ اقدام ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا، وہ اس تجویز کو منظوری اور نفاذ کے لیے کے ایم سی کونسل میں پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری...
    3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر ایکسائز نے مزید کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری سے عمرہ ادائیگی کے لیے جمع رقم  گم ہونے کے بعد بزرگ شہری کو واپس مل گئی۔ ٹریفک پولیس ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو ڈیفنس خیابان اتحاد کی جانب گزری بخاری لائٹ سگنل پر دوران پیٹرولنگ ایک ہینڈ بیگ ملا جس پر محمد یوسف نام اور موبائل فون لکھا ہوا تھا ۔ ٹریفک پولیس افسر نے ملنے والا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے نقد اور 2 پاسپورٹ موجود تھے، جس پر انہوں نے رابطہ کیا تو یوسف نامی شہری سے بات کی اور انہیں مذکورہ مقام پر بلوا کر ملنے والا بیگ ان کے حوالے...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
     ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔موٹرویایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔ موٹروےایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
    خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) ڈی پی او سجاد احمد صاحبزاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری بمعہ ٹریفک سٹاف نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے غیر قانونی کالے پیپر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ۔ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے پیپر اور غیر نمونہ نصب نمبر پلیٹس و فینسی پلیٹس اتاریں اور...
    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے اور شہر میں بے قاعدہ بنے یو ٹرنز ختم کرکے ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چارجڈ پارکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا بھی نوٹس لے لیا اور ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کی این او سی کے...
     لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کر دیئے ۔ جمعہ کو جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کئے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ان رولز میں مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، سکولز جو اس...
    عرفان ملک:  شہر میں غلط پارکنگ ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہے، جس کے حل کے لیے ٹریفک پولیس نے فورک لفٹرز کی درخواست کر دی. تفصیلات کے مطابق  ٹریفک پولیس نے 40 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے فورک لفٹرز مانگ لیے ہیں،  ہر لفٹر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے اور پہلے مرحلے میں 20 لفٹرز خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔  ٹریفک پولیس نے 43 فورک لفٹرز کی ضرورت کا اظہار کیا ہے تاکہ غلط پارکنگ سے نمٹا جا سکے۔ مزید 61 پارکنگ لوکیشنز بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جس سے 17 ہزار گاڑیوں اور 47 ہزار 900 موٹر سائیکلوں کے پارک ہونے کی گنجائش پیدا ہو گی۔      شب معراج پر تین...
    لاہور : پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق، ایم ون (پشاور سے صوابی)، ایم ٹو (لاہور سے خانقاہ ڈوگراں)، ایم 3 (لاہور سے درخانہ) اور ایم 4 (گوجرہ سے ملتان) سمیت کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے بندش جاری ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔   شدید دھند کی وجہ سے لاہور اور اس کے ارد گرد موجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، اور کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا...
    فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک جام کی صورتحال میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی، جبکہ شہری بھی پریشان دکھائی دیے۔اسٹار گیٹ پر چیکنگ کیلئے بنی تین میں سے ایک لین چلائی جارہی تھی۔اس موقع پر ایک شہری نے کوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا عملہ بڑھایا جائے۔
    کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے، اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی کوشش کریں گے۔کراچی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ جام صادق پل بھی اپریل 2025ء میں مکمل کرلیا جائے۔ متحدہ رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں، سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا...
    کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔  ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
    ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یو م حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری( 14 جنوری2025 بروز منگل) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے۔ متبادل راستوں کے طور پر بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے،گرومندر سے ٹاور جانے کیلیے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں...
    صدر کے علاقے بوری بازار میں سیوریج کی وجہ سے دکانداروں کوتکالیف کے ساتھ ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید
    —فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
    نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس کا آگ سے متاثرہ پیسیفک پیلیسیڈ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا.آگ سے متاثرہ علاقے پیسیفک پیلیسیڈ کی سامنے آنے والی تصاویر سے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد لاس اینجلس کا پیسیفک پیلیسیڈ کا علاقہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے نقصانات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہوا۔لاس اینجلس...
    نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت راستے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک بند ر کھے گے ۔ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف روڈ کو بند ر کھا گیا ، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ متبادل راستے میں شارع فیصل سے آئی آئی چندریگرروڈ جانے والے دین محمدوفائی روڈ کو شہری استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا...
    کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...