ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ  ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

پولیس کا بتانا کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے یسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوہاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کو قتل کردیا گیا

کوہاٹ میں گاڑی پرفائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملک اسد خان کی گاڑی پر پنڈی روڈ پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں کوہاٹ ضلع کے سابق ناظم  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ملک اسد خیبر پختونخوا کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔

اس سے قبل نوشہرہ میں رشکئی کے قریب گاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمدحیات اوران کے بہنوئی وکیل خالد خان جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
  • کوہاٹ میں سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کو قتل کردیا گیا
  • نوشہرہ: موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ، سینئر سول جج اور بہنوئی جاں بحق
  • موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل
  • لیبیا کے قریب تارکین کی کشتی کو حادثہ، 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی
  • کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق