پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں، حدنگاہ کم ہونے پر موٹرویز متعدد مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے۔
دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔
موٹروےایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ بائیکرز لینز کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے پر تعمیراتی معیار کو بہترین اور بین الاقوامی طرز کا بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس جدید اقدام کو لاہور میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔