میئر کی ماحولیاتی آلودگی کیخلاف ہفتہ وار بھاری ٹریفک پر پابندی کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری اور نفاذ کے لیے پیش کی جائے گی۔ جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیویسکولر ڈیزیزز (SICVD) کے اشتراک سے منعقدہ پہلے سالانہ سمپوزیم Advances in Cardiovascular Care کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’’یہ اقدام کراچی کے رہائشیوں، خاص طور پر ہمارے بچوں کے لیے ایک صحت مند اور زیادہ پائیدار ماحول پیدا کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، ہفتے میں ایک دن گاڑیوں کے اخراج کو کم کرکے ہم آلودگی کے خلاف ایک معنی خیز قدم اٹھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیںمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت نے شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں رکشا ڈرائیور سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زخمی
ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رکشا ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔
ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران رکشا ڈرائیور سمیت خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چلتے ہوئے ٹریلر میں گھسنے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور تین بچے سوار تھے، زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شیر محمد، اہلیہ 40 سالہ شیرین، دو بیٹے 12 سالہ ابوہریرا، آٹھ سالہ عمر اور بیٹی 10 سالہ طیبہ کے نام سے کی گئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت دولت مند کے نام سے کی گئی ۔