کراچی کی کون سی اہم سڑک آج دن 12 تا شام 6 بند رہے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔
شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔
آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایم آرکیانی چوک سے ایوان صدر روڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چوک سے
پڑھیں:
حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے
حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے، نجی کمپنی کے ڈی این ایس میں نقص کی نشاندہی کرلی گئی، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم آف پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جس کے باعث ڈیوائسز کام کرنا بند کر سکتی ہیں، ٹریفک انسپیکشن اور فائر وال کی صلاحیتوں اور ڈی این ایس میں خلل آسکتا ہے، نقص سے نیٹ ورکس سیکیورٹی کے لیےکمپنی پر انحصار کرنے والی متاثرہ تنظیموں کےلیے شدید خطرات بن سکتے ہیں۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نقص سے انٹرپرائز اور کلاؤڈ ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں، آپریشنز میں خلل، حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانے کے نیٹ ورکس متاثر ہو سکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق متعلقہ کمپنی نے اس مسئلے پر فوری توجہ دینے کیلئے اپڈیٹس جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہےکہ آلات، نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کےلیے فوری توجہ اور حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
ایڈوائزری میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے کمپنی کے سافٹ وئیر کو اپڈیٹ کرنےکی سفارش کی ہے۔
اسی طرح ایڈوائزری میں مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگانے اور غیر مجاز رسائی کی کوششوں کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ جبکہ ڈی این ایس سیکیورٹی کے لیے قابل اعتماد ذرائع کے استعمال اور باقاعدگی سے لاگز کا آڈٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔