پاکستان میں دھند اور سردی کی شدت برقرار، ٹریفک اور ٹرین سروسز متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور : پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق، ایم ون (پشاور سے صوابی)، ایم ٹو (لاہور سے خانقاہ ڈوگراں)، ایم 3 (لاہور سے درخانہ) اور ایم 4 (گوجرہ سے ملتان) سمیت کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے بندش جاری ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے لاہور اور اس کے ارد گرد موجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، اور کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک بھر میں سردی کی شدت بھی برقرار ہے، خاص طور پر شمال مغربی بلوچستان میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سطح تک گر چکا ہے، جیسے کہ لہہ میں منفی 12، گوپس میں منفی 11 اور سکردو میں منفی 10 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں بھی سرد اور خشک موسم کا سامنا ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ 90 فیصد اوورسیز پاکستانیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، کل اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے جو ڈیڑھ کروڑ اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں سے اب تارکین وطن خود حساب لیں گے۔
وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ ہماری فیڈریشن اس وقت 28 ملکوں میں موجود ہے جس کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا ہے، ہم یورپی پارلیمنٹ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ہم نے یورپی پارلیمنٹ میں مختلف قراردادیں منظور کرائی ہیں، اصل ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایک غیر سیاسی تنظیم بنائی جائے جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ
انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف 10 فیصد اوورسیز پاکستانی سیاسی طور پر متحرک ہیں، باقی سب پاکستان کے سپورٹر ہیں، پاکستان کے اداروں کے ساتھ ہیں، جو لوگ پاکستان کا امیج خراب کر رہے ہیں وہ پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، یہ ملک ہماری ماں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان سے آگے کچھ بھی نہیں، تارکین وطن صرف سبز ہلالی پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
’حکومت کی منتقلی کا بس اتنا فائدہ کہ چور چلے جاتے اور ڈاکو آ جاتے ہیں‘چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ حکومت کی منتقلی سے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ چور چلے جاتے ہیں اور ڈاکو آ جاتے ہیں، مختلف حکومتیں اپنے نمائندہ ٹھیکیدار ہمارے اوپر مسلط کر دیتی ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اس طرح اتنے پیسے لینے ہیں، حکومت ہمارے لیے تو کچھ نہیں کر سکتی، ہم ہی پاکستان کے لیے سب کچھ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2003 میں چوہدری شجاعت کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈی پی آئی اے فری میں لائے گا، آج تک یہی دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایک پرانا دیرینہ مسئلہ ان کی جائیدادوں پر قبضوں سے متعلق ہے، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا ون ونڈو آپریشن والا نظام بنائے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل یا اپنی جائیداد کے حصول کے لیے مختلف اداروں یا دفاتر کے دھکے نہ کھانے پڑیں بلکہ ایک ہی ونڈو سے ان کا کام ہو جائے۔
’اوورسیز کنونشن میں ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے‘چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ کل سے اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے، جو ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کریں گے، اس کنونشن میں مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان آنے کی امید ہے، اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانی جو کہ بڑے کاروباروں سے منسلک ہیں وہ دیکھیں گے کہ کس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو صرف ایک یہی خوف ہے کہ یہاں پر ان کا سرمایہ محفوظ نہیں، اگر حکومت ان کو سیکیورٹی اور ان کے سرمایہ کو محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے تو اوورسیز پاکستانی اس کنونشن میں بہت بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔
’پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے اوورسیز میں رہنا مشکل کردیں گے‘چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ وہ پاکستانی جو پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں بیٹھ کر پاکستانی ریاست، حکومت اور اداروں کے خلاف منفی پروپگینڈا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانی اب خود ان کے خلاف ایکشن لیں، گے، ان کے گھروں کا محاصرہ کریں گے اور ان کا اوورسیز میں رہنا بھی مشکل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد کا او پی ایف اور ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ وہ متعلقہ حکومتوں کو بھی کہیں گے کہ یہ لوگ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں اور سازش میں ملوث ہیں اس لیے ان کو یہاں سے نکال دیا جائے، کل یہ لوگ فوج کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے، آج کسی اور سے پیسے لے کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز پاکستانی اوورسیز کنونشن چوہدری پرویز اقبال لوسر حکومت فوج مخالف مہم وی نیوز