ساہیوال: کار ڈرائیور کی نیند نے دولہا اور دلہن کو ابدی نیند سلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔


پولیس کا بتانا ہےکہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرنے والا اوبر ڈرائیور وائرل

دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔

ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔

گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔ 

شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔

مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی حادثے کاشکار، دُولہا دُلہن سمیت جاں بحق
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق
  • دولہے کو مشہور ڈانس نمبر پر رقص مہنگا پڑ گیا،لڑکی کے والد نے شادی منسوخ کردی
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق 
  • ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار، دلہا، دُلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق
  • محراب پور،ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق،دوبچوں سمیت 4افراد زخمی
  • اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرنے والا اوبر ڈرائیور وائرل
  • جھنگ: ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو وائرل