اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے اور شہر میں بے قاعدہ بنے یو ٹرنز ختم کرکے ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی میں قائم تمام بچت بازاروں اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کراچی میں ٹریفک کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چارجڈ پارکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا بھی نوٹس لے لیا اور ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کی این او سی کے بغیر کوئی بچت بازار نہیں لگایا جائے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں 145 بچت بازار لگائے جاتے ہیں جبکہ غیر قانونی بچت بازاروں کی این او سی دینے میں ٹاؤن کا عملہ ملوث ہوتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں اس وقت 400 چارجڈ پارکنگ ہیں، جن سے ٹریفک مسائل ہو رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ شہر میں قائم تمام قانونی اور غیر قانونی بچت بازاروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری بلدیات، بلدیاتی ادارے اور کنٹونمنٹ بورڈز 3 روز میں تفصیلات دیں جبکہ بچت بازاروں کی این او سی کو ریگولرائز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے اور شہر میں بے قاعدہ بنے یو ٹرنز ختم کرکے ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شاہراہوں کے سروس روڈ سے انکروچمنٹ ہٹا کر مکمل بحال کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ بچت بازاروں نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید

فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے حادثات کم ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں نومبر 2024 کے بعد تیزی آئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے کہ ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کم کرنے سے حادثات کم ہوجائیں گے۔

کراچی، ہیوی ٹریفک کیلئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار

کراچی کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کے...

شرجیل میمن نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کےلیے ہیلمنٹ کی پابندی سخت کردی گئی ہے، سندھ میں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس میں بھی سختی کر رہے ہیں۔ شہر میں ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کے چند کیسز میں ڈرائیور فرار ہیں، زیادہ تر گرفتار ہوئے۔ کچھ لوگ شہر میں ٹریفک حادثات پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے گاڑیاں جلانے کی کال دی وہ شہر سے مخلص نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • کراچی، ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹرالر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
  • ٹرمپ کی سخت گیر پالیسی کا نفاذ، گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے وکلاء نے 16 اپریل سے عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • کراچی میں ٹریفک حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا: پیر محمد شاہ
  • شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق