صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔ آپ ہیلمٹ کا استعمال کیجیے۔ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔محفوظ سفر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیجئے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل

پڑھیں:

سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق

-----فائل فوٹو

سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

سہیون میں مسافر کوسٹر کو حادثہ: 6جاں بحق، 10زخمی

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
  • کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی