کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس

پڑھیں:

ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط

اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے۔ 56 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دُور ہیں یا ڈیجیٹل خواندہ نہیں ہیں ۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔ آزادی صحافت اور شہری آزادی کے اوپر یہ بل بڑا قدغن ہے۔  پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش ہوتی رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر آئی ٹی سے وابستہ محکموں میں غیر سویلین افراد کو بھرتی کیا گیا۔  غیر سویلین افراد کے حساس عہدوں پر تعیناتی پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے ہمارے پاس گزشتہ دور میں مثالیں بھی موجود ہیں۔  پاکستانی شہریوں کے حقوق کا ملک میں تحفظ نہیں ہو رہا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی جمعیت طلبہ کا سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان، آخر وجہ کیا ہے؟
  • ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط
  • کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟
  • بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون, 1 لاکھ 500 سے زائد چالان ٹکٹ جاری
  •  ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
  • کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
  • سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں ترمیم
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ‘شہریوں کی تعداد 4سو فیصد تک بڑھ گئی