کراچی: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گلشن حدید میں ٹریفک حادثے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 68 سالہ نوازش علی کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
کراچی:سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح درخشاں تھانے کی حدود میں واقع سی ویو نشان پاکستان کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی مبینہ طور پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سمندر میں جا گری۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو باحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ساحل پر ڈرفٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گاڑی کے مالک کو تھانے طلب کر لیا ہے۔