2025-02-19@07:32:24 GMT
تلاش کی گنتی: 7107
«ناظم اعلی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل 1973ء میں ملک کی دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر کے حامل روزنامہ نوائے وقت کے تاریخ ساز شمار ے کو پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری میں پورٹریٹ کی صورت میں آویزاں کر دیا گیا۔ پیر کو یہ پورٹریٹ پریس گیلری کی زینت بنا دی گئی،، پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973ء کو آئین پاکستان کی منظوری دی تھی اور صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے 12 اپریل کو اس کی توثیق کی اور آئین پاکستان کو 14 اگست 1973ء کو نافذ کیا گیا تھا، دستور ساز اسمبلی سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر نوائے وقت میں لیڈ سٹوری کے طور پر شائع ہوئی تھی۔...
TORONTO: کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 21.629 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 51،255 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 12.387 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.307 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.075 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.141 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.098 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 517.127 ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 429.249 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 200.071 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 191.861 ملین روپے، ایس پی 500 کے...
کراچی: (کامرس رپورٹر)صدر پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر ) ملک خدا بخش نے نیپرا کے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جاسکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے...
سندھ اسمبلی میں جامعات بل منظوری کے خلاف ایک خاتون رکن کتبہ اٹھائے احتجاج کررہی ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس کے متعلق سماعت ‘عدالت نے کیس میں ملزم ایم این اے خالد لونڈ اور ان کے بیٹوں کے نام چالان میں برقرار رکھنے کا حکم برقرار رکھا ‘ سندھ ہائیکورٹ میں صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس کے متعلق سماعت ہوئی جہاںمرکزی ملزم خالد لونڈ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ ملزم اصغر گھوٹکی جیل میں قید ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوسکا، عدالت نے دیگر ملزمان کو پیش ہونے کیلیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو ملزمان پر نوٹس تعمیل کراکے رپورٹ پیش کرنے کیہدایت کی ،عدالت نے ملزمان کو مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کی تھی،پولیس...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کے زیراہتمام بعنوان ’’سائنس ان سندھ‘‘ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے منعقدہ نمائش سائنس کو مزید جدت اور فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے میں یہاں آیا ہوں، سندھ حکومت کراچی کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت کوشاں ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سائنسی تعلیم کے فروغ کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادیاتی سرگرمیاں (یو این ایف پی اے) کے وفد سے ملاقات میں اتفاق کیا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں آمدنی کے فرق، آبادیاتی کارکردگی، انسانی ترقی، ٹیکس کی شرح اور جنگلاتی رقبے جیسے عوامل کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یہ ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیر کو ہوئی، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذار فضل پیچوہو، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، اور یو این ایف پی اے کی ٹیم شریک تھی۔وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادیاتی سرگرمیاں (یو این ایف پی اے) کے ملکی نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانے کی مراد علی شاہ نے کہا کہ ساتویں این ایف سی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جعلی خاتون وکیل گرفتار عدالت نیجیل بھیج دیا‘جعلی وکیل نورصباء کی سہیل بیگ نوری ایڈووکیٹ نے شکایت کی تھی،کراچی بار نے ملزمہ عدالت میں بطوروکیل پیش ہوتے ہوئے پکڑا،سہیل بیگ نوری ایڈوو کیٹ کاکہنا تھا کہ ملزمہ 22 مقدمات میں بطوروکیل پیش ہوچکی ہے،ملزمہ تجاوزات کے نام پر بلڈرز کو بلیک میل کرتی ہے، مسماۃ نورصباء کیخلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار...

سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری سوئم ، ڈاکٹر قادر مگسی ، عاجز دھامرہ ، سسی پلیجو صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار ۔سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ، سابق صوبائی وزیر سنیٹر سسی پلیجو ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، پیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جھکرانی سینئر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبدالحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد جونیجو، لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو، خازن رمیز رجب ابڑو، ممبر منیجنگ کمیٹی بلال مصطفی چانڈیو، جمیلہ نور دودانی بلوچ، اعجاز علی جمالی، عبدالجبار اگھیم، اعجاز علی راجڑ، صدام حسین خاصخیلی اور ساجد بجیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ایڈووکیٹ دوست وکیل برادری کے فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حقیقی کردار...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی 12 طالبات کو برٹش کونسل پاکستان کے تحت اسکاٹش اسکالرشپ برائے خواتین برائے تعلیمی سال2024-25ء سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ایک اسکالرشپ تقسیم تقریب منعقد کی گئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے طالبات میں اسکالرشپ چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر رجسٹرار غلام محی الدین قریشی اور ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس، ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے تحقیق، محنت اور علمی مہارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم ہی...

ملکی ترقی ، عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ فارمولہ طے ہونا چاہئے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔ لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد...
معروف اداکار فرحان علی آغا نے جم میں ورزش کرنے کی اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں مداحوں کو بھی اپنی فٹنس کا خیال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ فرحان علی آغا ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔ اداکاری اور میزبانی کے میدان میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ اداکار جہاں اپنے کردار اور کہانی کے چناؤ میں باریک بینی سے کام لیتے ہیں ویسے ہی اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔ فرحان علی آغا 49 سال کے ہونے کے باوجود چست اور توانا نظر آتے ہیں اور حال ہی میں ان کی شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔ A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial) تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے...
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔ ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔ چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔ دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8...
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ کی قائد جمعیت سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد کے متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا اور برطانیہ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرارداد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سی...
اسلام آباد : چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے جیل چورنگی پل پر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی مزاحمتی تحریک ، 2 سال قبل جس نے طاقت کے مراکز کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا تھا اب آہستہ آہستہ قومی تنازعات کے محاذ سے پسپا ہو کر اپنی تنظیمی پیچیدگیوں میں سمٹتی نظر آتی ہے۔ابتدائی جوش و خروش کے باوجود حالات کی چھوٹی سی کروٹ کے باعث سائفر سے منسلک رجیم چینج سازشی تھیوری کی حرکیات سے نکل کر بوجوہ عمران خان نے اپنی تحریک کا رخ فوجی قیادت کی طرف موڑ کر 9 مئی کے دن عوامی قوت کے بلبوتے خونی انقلاب لانے کی غیر معمولی جرات دیکھائی ، جو اگرچہ کامیاب نہ ہو سکی لیکن اس پیش دستی نے پورے ریاستی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ، جس کے مضمرات طویل...
لاہور: پاکستان میں خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد ناچ گانے اور بھیک مانگنے سے جیسے کام کرتی نظر آتی ہےتاہم گزشتہ چند برسوں میں ان کے اندر ایک بدلاؤ دیکھا جارہا ہے اور بعض خواجہ سراء فنکشن کرنے کی بجائے ہنرمندی کی طرف آرہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے اسکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کی مدد سے لاہور کے کلنری اینڈ ہوٹل انسٹی ٹیوشن میں خواجہ سراؤں کے ایک گروپ کو شیف اور ہوٹل مینجمنٹ کی تربیت دی جارہی ہے۔ پینتالیس سالہ خواجہ سرا نرگس اور ان کی ہم عمر خواجہ سرا کاجل دیگر ساتھیوں سمیت فیصل ٹاؤن لاہور میں واقع ایک انسٹی ٹیوٹ میں شیف کی ٹریننگ لے رہی ہیں۔ نرگس نے بتایا کہ ’میں نے 14 سال کی عمر...
ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رجیم چینج جب ہورہی تھی تو اس وقت مارشل لا کی تیاری ہوگئی تھی، قمر باجوہ نے مارشل لا کی تیاری کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو پی ٹی آئی نے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر کے سامنے مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا لیکن انہوں نے جمہوریت کو چلنے دیا، اگر پی ٹی آئی سے بدلہ لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف...
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔جے پی ڈومنی اور سو کی شادی 12 سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ڈومنی اور اہلیہ نے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اس صورتحال میں...
کینبرا:آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ کے ہائی اسکول میں ایک استاد نے طلبہ اور والدین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ استاد جو خود کو ایک بلی کے طور پر شناخت کرتا ہے، کلاس میں بلی جیسی حرکتیں کرتا ہے اور طلبہ سے بلی جیسی آوازیں نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس غیر معمولی رویے نے والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے اور وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم یہ استاد طلبہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسے ’’مس پَر‘‘کہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ...
پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انکے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر بلوچستان کی عوام کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ علی حسن زہری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔حب پولیس کی جانب سے ویڈیو کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش ڈگی میں موجود تھی، اسے کراچی سے لے جایا گیا اور حب میں گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹکراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے... حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر مزید تفتیش کررہے ہیں اور روٹ پلان بھی چیک...
فوٹو: فائل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہاں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ اسپیکر کسی کو ریلیف نہیں دیتے، میں نے دو اسیر ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کہا جاتا ہے بات نہیں کرنے دی جاتی، ہم نے طے کیا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض نہیں ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجھے مجبور کیا گیا، اس لیے اب قواعد کے مطابق ہی نکتہ اعتراض ملے گا، ان قواعد سے ہٹ کر کسی کو نکتہ اعتراض نہیں ملے گا۔
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا...
سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی سندھ کی وزیر برائے ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کی مضبوط قیادت ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہے۔صوبائی وزیر نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی خواتین کنونشن اور پاکستان ویمن لیڈرز (پی ڈبلیو ایل) پروجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں شرکت کی۔ یہ تقریب ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد خواتین کی قیادت اور سیاسی شمولیت کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین نے پالیسی سازی، قیادت اور خواتین...
بلوچستان میں مائننگ کمپنیاں بغیر ادائیگی معدنیات نکالنے لگیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکشاف کر دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کا اجلاس کمیٹی روم میں بلوچستان صوبائی اسمبلی میں چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اے جی بلوچستان نصراللہ جان، ڈی جی آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا، محکمہ قانون کے ایڈیشنل سیکرٹری مزمل زہری، محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلوچستان کے بقایا منافع اور مائننگ کمپنیوں سے رائلٹی کی عدم وصولی پر سخت موقف اختیار کرتے...
ہر پرستار چاہتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ تصویر بنوائے ان کے لیے موقع ہے کہ وہ لیجنڈ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ مفت سفر کر سکتے ہیں۔دنیائے کرکٹ کے سابق نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن رواں برس جولائی میں برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی جانب سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کے ساتھ مفت سفر کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کرکٹ لیجنڈز جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی، بھارت کے سریش رائنا سمیت دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شامل ہیں۔ شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ان سے ملاقات کر سکیں گے بلکہ ان کے ساتھ مفت فضائی سفر...
قومی اسمبلی: دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی تاہم اپوزیشن کے شور شرابے اور نعرے بازی میں مزید کئی بل بھی منظور کرلیے گئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف بل پیش کیے گئے، قومی اسمبلی میں سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔قومی اسمبلی نے دیوانی عدالتیں ترمیمی بل منظور کرلیا، بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، تاہم اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کےلیے بلالیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کےلیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس دوران شیر افضل مروت جذباتی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالا جیل میں میرے پاس بند ہیں، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے یا ان کے کھانوں پر اعتراض نہيں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا لاہورمیں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہ اب لوگ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار سے تنگ آچکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ملک سے سرمایہ کاری چلی گئی، پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا...
تعمیر نو کالج کوئٹہ اور گورنمنٹ ہائی اسکول شفیق احمد خان کے اچانک دورے کے موقع پر طلباء سے موبائل اور نقل برآمد ہونے کے بعد چیئرمین بلوچستان بورڈ نے دونوں امتحانی مراکز کے عملے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل پر قابو پانے میں ناکامی پر کوئٹہ کے دو امتحانی مراکز کے عملوں کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز عظیم بلوچ اور کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں تعمیر نو کالج اور گورنمنٹ ہائی اسکول شفیق احمد خان میں قائم امتحانی سینٹرز پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کئی موبائل فونز، نقل اور ڈپلیکیٹ امیدوار...
اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سردار ایاز صادق سے رابطے میں تھے تاہم اب ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکرات سے علیحدگی کے باوجود ایازصادق نے حکومتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی: پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت...
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
شازیہ سنگھار نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کا منظور ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ صوفی ازم کی روایات کو نہ صرف محفوظ رکھا جائے گا بلکہ ان کی روشنی میں معاشرتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی 777ویں عرس مبارک کے موقع پر ان کی امن، بھائی چارے، رواداری اور صوفی ازم کی تعلیمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور، شازیہ کریم سنگھار نے پیش کی، جس میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی صدیوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے یہ پیغام پہنچایا ہے کہ عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے بتایا ہے کہ عمران خان ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکوہ کروں گا کہ مجھے سنے بغیر پارٹی سے کیوں نکالا۔؟ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شیر افضل...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے محض 12 منٹ میں5 اہم بل منظور کروا لیے، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا، جسے مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ اس کے بعد ایوان نے درج ذیل بلوں کو تیزی سے منظور کر لیا۔ ایوان میں منظور ہونے والے بلز میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025، امیگریشن ترمیمی بل 2025 اور مہاجرین کی اسمگلنگ کے تدارک سے متعلق ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔ اپوزیشن کا...
بتایا جائے شیر افضل مروت کو کیوں نکالا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ارکان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز )د پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنیکے فیصلیکا دوبارہ جائزہ لینیکا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ مجھے بتایا جائیکہ مجھے کیوں نکالا؟ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیرافضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے...
شیر افضل مروت - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی...
ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کےعلاقے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیاعالمی سالانہ تبلیغی اجتماع 23اور 24فروری کو رائیونڈ میں ہو گا،اجتماع میں شہر کی تبلیغی جماعتیں اور شہری شریک ہوں گے، تبلیغی اجتماع حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہلاتا ہے ۔ اجتماع میں معروف علماء کرام کے بیانات ہوں گے اور 24 فروری کو خصوصی دعا بھی ہو گی. مزیدپڑھیں:جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت بلاتفریق تمام اضلاع میں کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صوبائی وزراء کے ہمراہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصاً گلگت...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی...
قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے یوسف خان...
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نہ کسی دباؤ میں آئیں گے اور نہ کسی ڈیل کا حصہ بنیں گے۔ عوام کو یہاں کی زمینوں کا مالکانہ حقوق دینے کا مسودہ ہو تو کھل کر ساتھ دیں گے اگر پھر واردات کی کوشش ہوئی تو عوامی طاقت سے دنگل سجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے لینڈ ریفامز ایکٹ اسمبلی میں ٹیبل کرنے کے لیے کابینہ سے منظور کرائی ہے۔ حکومت میں موجود کچھ غیر سیاسی لوگوں کا دعوی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا گیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے پیر کو اپنے ہنگامہ خیز اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی)کی دوبارہ منظوری دیدی۔ اپوزیشن نے ان دونوں ترمیمی قوانین کی منظوری کے موقع پر ایوان میں زبردست احتجاج کیا، بلوں کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور نامنظور۔۔۔ نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیرکو ڈپٹی کو اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 اور سندھ سول کورٹس ترمیمی بل(نظر ثانی شدہ) الگ الگ منظوری کے لئے پیش کیے، اس موقع پر اپوزیشن نے جن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوز ایجنسی ۔ 17 فروری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اورقرض حاصل کرنے والوں کے لئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے، قرض لیں اور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبار ک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں اسلام آباد میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے علی امین نے لیڈ کیا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں 1596 ملزموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس، موبائل...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ بنگالیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ طلبا کو مسئلہ ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یا تو بنگالیوں کو سمندر میں پھینک دیں یا مسئلہ حل کر دیں۔ انہوں نے بنگالیوں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر اسپیکر سے رولنگ مانگ لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معاملے پر اسپیشل کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔
موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہو کر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے۔لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ اسے پکڑنے کا کہا تھا اور نہ چھوڑنے کا کہا، کبھی یہ نہیں کہا کہ اس کا اے سی بند کردو، کولر بند کرو، اچھا کھانا نہ دو۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی ہے، باتیں کرنا، الزام لگانا، پگڑی اچھالنا بہت آسان ہوتا ہے، خالی تقریروں سے کسی کا...
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو پی پی موڈ پر چلانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ جامعات ترمیمی بل یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے، جسے سندھ اسمبلی نے نہیں پیپلز پارٹی نے پاس کیا، اس کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے جامعات ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ تعلیم تباہ سندھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں مختلف واقعات اور حادثات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، فاتحہ خوانی سینیٹر شہادت اعوان نے کروائی۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا، حکومت کی مخالفت کے باوجود بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔نفسیاتی صحت آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا، نفسیاتی صحت بل 2025 سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے...
مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیرا علی پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں لیاقت خٹک، مولانا اسعد محمود، محمد اسلم غوری بھی شریک ہوئے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہر قابل و اہل شخص وائس چانسلر لگ سکتا ہے، اس پر ہنگامہ کرنا بچکانہ حرکت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شدید شور شرابہ کیا اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم ایوان نے سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے اسپیکر...
لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔ غیر ملکی ریڈیو (این پی آر) کے مطابق لندن میں دولت مشترکہ کے دفتر میں چیف ماؤسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والی بلی اب برمودا میں نئے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ Diplomacy and a purr-fect role have lured me out of retirement. I’ve just started work as feline relations consultant (semi-retired) to the new Governor of Bermuda. I’ve been busy meeting very welcoming Bermudians @TheRoyalGazette @FCDOGovUK pic.twitter.com/v8BM548P2l — Palmerston (@DiploMog) February 4, 2025 لندن کی بلی ’پالمرسٹن‘2016 میں دولت مشترکہ کے دفتر میں بطور چیف ماؤسر تعینات ہوئیں اور سوشل میڈیا...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہونے پر کیا ہوا؟ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی تاہم اراکین نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، بل پر سیاست نہ کی جائے۔ اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف...
بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع کیے گئے ہیں ۔ “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں تعلیم کے سفر کو بیان کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار...
علی خورشیدی (فائل فوٹو) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ جامعات ترمیمی بل یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے جسے سندھ اسمبلی نے نہیں پیپلز پارٹی نے پاس کیا اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے جامعات ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ تعلیم تباہ، سندھ تباہ، جامعات پر قبضہ نامنظور۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس آج بلانے کا مقصد کیا تھا؟ جامعات ترمیمی قانون پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات ہیں؟ سندھ حکومت مختلف محکموں کو 17 سال...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کرم کے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے کرم میں قافلے پر حملے کا سختی سے نوٹس اور وہاں کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا ہے۔ دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعملدفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے شرپسند عناصر کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر امن خراب کرنے کی...
تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس...
کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے،ان کی نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانے والے فرحان علی آغا صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے حال ہی میں اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial) فرحان علی آغا کی فٹنس نوجوانوں کے لیے مثال ہے ،وہ ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے...
بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ A post common by Sahil Khan (@sahilkhan) میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔ ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آسان قرضے کارڈ پروگرام کا اجرا کردیا ہے، شہریوں کو 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے کیوں کہ جب مہنگائی کم ہوتی ہے تو لوگوں کی جیبوں پر بوجھ کم ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش مریم نواز نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی 38 فیصد سے اوپر تھی اس وقت 4 فیصد ہے،...
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں آئی جی اسلام آباد اور ایس پی پولیس رورل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ عدالت نے تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ مغوی علی محمد کا بیان ریکارڈ کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے معروف وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر علی...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان تحقیقات کریں کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اتنے زیادہ پاک فوج کے جوان کیوں شہید ہورہے ہیں؟؟ قوم کو اس کا جواب دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ایشو پر عوام سے بات کرنا چاہیں گے، ایک سال پورا ہونے کو آیا، پی ٹی آئی کو عوام نے مینڈیٹ دیا تھا، نیشنل اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں آئی تھیں، پنجاب میں بھی اکثریت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی پر قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیر افضل نے کہاکہ پارٹی کے بانی نے کچھ اراکین کو نکالنے اور زین قریشی کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی کیونکہ وہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جیسے مجھے نکالا گیا ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں ہے، کسی کو بھی کھسر پھسر کے ذریعے پارٹی سے نکالا جا...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ وہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑیں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنےکا اور زین قریشی کو چھوڑ دینےکا کہا، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں بلکہ تفریق کے زمرے میں آتا ہے مگر امتیاز نہیں...
سٹی42: پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما، پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...