2025-03-06@14:42:17 GMT
تلاش کی گنتی: 317

«راولپنڈی سازش»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ضیاء اللہ شاہ نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔  ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضیاء اللہ شاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک کی معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے بالخصوص مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔  نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نے میاں محمد نواز شریف کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور میگا...
    راولپنڈی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
    راولپنڈی: چمپئنزٹرافی سے قبل اعلیٰ سطح کا سیکورٹی وفد پنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے
      راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ یہ نوٹس بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی سماعت تھی، مگر جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے، اور اس بات کی وضاحت طلب کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری...
    راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آئے دن کی چوریوں نے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ چور کو ڈاکٹرز ہاسٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنرل سرجن ڈاکٹر وحید اقبال نے تھانہ گنج منڈی میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔   ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈاکٹر وحید اقبال کا قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گیا۔ چورنے ڈاکٹرز ہاسٹل سے دیگر ڈاکٹرزکے موبائل فون بھی چرائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے دن کی چوریوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب  کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف  درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی...
    راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد  قتل کرکے لاش دفنانے  کے  معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور  پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مزکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پزیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جایے گا۔ مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔ گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ  کے ڈی...
    راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع معروف ترین بینک روڈ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرکے اسے پیڈیسٹرین زون میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس روڈ کو یورپین ممالک کی سڑکوں کی طرز پر تیار کیا ہے اور اسے مکمل طور پر پیڈیسٹرین ایریا بنادیا ہے تاکہ شہری وہاں اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے شاپنگ کرسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل یہاں پر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا کہ چہل قدمی تو درکنار سڑک پار کرنا ہی ایک...
    راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
    لاہور: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔  فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔     
    راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
    راولپنڈی،ضعیف محنت کش بھاری ہتھ گاڑی لے کرجارہا ہے
    راولپنڈی میں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں بہنوئی اور دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں ملزمان نے خاتون کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر تدفین کردی۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اسے زہر دینے اور زیادتی کرنے کے شواہد مل گئے۔ راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیاراولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرنے کے بعد مقتولہ کے بہنوئی اور...
    ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    راولپنڈی: پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقے میں 20 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کرنے کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔ راولپندی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گلفراز عرف گلو مقتولہ کا بہنوئی، محمد امین پڑوسی، گلزار بیگم مقتولہ کی پھوپھی (بہنوئی کی والدہ) اور انیلہ بی بی (بہنوئی کی بہن) شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے زیادتی کرتے رہے اور مقتولہ کے حاملہ ہونے پر چاروں گرفتار ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے مقتولہ کو زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروا دی۔ بیان میں کہا گیا کہ سی پی او سید خالد...
    راولپنڈی، بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا، معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔ خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔ خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز اور اس...
    راولپنڈی: صدرمملکت آصف زرداری شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں
    راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک  واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم  کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا  اور قبر کشائی کروا کے پوسٹمارٹم کرایا گیا تو لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ثابت ہوئی تشدد کی بھی تصدیق ہوئی، پولیس...
    راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اُسے زہر دے کر قتل کیا گیا اور موت کو طبی بتا کر تدفین کردی گئی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔حکام کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت...
    راولپنڈی :انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش نہ کیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو تمام 31 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور سابق خاتون اول کی عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔
    راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن نے والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم محمد وسیم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جیل انتظامیہ کو بھجوادیئے۔ واضح رہے کہ مجرم نے جون 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
    راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم  کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں  تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔
    راولپنڈی: صدر مملکت آصف زرداری کو نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
    حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
    تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، 2چینی شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ صنوبر سٹی میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، چینی شہری جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی،چینی شہری سسرال آیا ہوا تھا،گلی میں چھیڑنے پر جھگڑا ہوا پولیس موقع پر پہنچ گئی،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دونوں غیر ملکیوں کا علاج بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جاری ہے۔ دونوں غیرملکی اڈیالہ روڈ مقیم ہیں جہاں لڑائی جھگڑا ہوا۔
    علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
    ---فائل فوٹو راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم، 205 گرفتار، بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ کراچی کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں... پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر...
    راولپنڈی (صباح نیوز)میر علی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرعلی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہید کے لواحقین کی بڑی...
    راولپنڈی(آن لائن)شدید خشک سالی اور باران رحمت کے نزول کے لیے راولپنڈی میں نماز استسقاء ادا کردی گئی۔نماز استسقاء میں تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاء سید پور روڈ پر ادا کردی گئی۔ نماز استسقاء چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن امان اللہ خان نے پڑھائی۔
     راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرسمیت 2 جوان شہید  بھی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں،  شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے  2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے  سوگواران میں والدین چھوڑے۔ شکر گڑھ ؛2بچے آٹے کے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
    راولپنڈی+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل...
    راولپنڈی: تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہی ہیں
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
    لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمپئینزٹرافی کے میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنائیں گے۔ دورہ امریکا سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جازہ لیتے ہوئے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری...
    فوٹو: فائل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔اے ٹی سی راولپنڈی نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا اور خاتون رہنما کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بنا کر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا اور ریفرنس کے فیصلے تک عدالت میں داخلے پر...
     راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز نے کہا کہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز نے کہا کہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک...
    پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں، کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی مری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، ہم سب کو مل کر اس ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنے کے لیے جو فیشن بنا دیا گیا ہے اس کے لیے اساتذہ کرام اور والدین اپنے بچوں کی ذہن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، راشد شفیق سمیت تمام ملزمان عدالت پیش ہوئے، تمام ملزمان کی صرف حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیسز کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ گزشتہ روز بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔ وکلاء صفائی نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کیلئے درخواست بھی دائر کر دی اور موقف اختیار کیا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز...
    راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں کاروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق برطانیہ سے راولپنڈی بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کراچی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پنچنگ بیگز پر مشتمل پارسل سے 4.6 کلو آئس برآمد ہوئی۔بلوچستان میں پنجگور کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف سمیت 3 افراد کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کو سلنڈر بلاسٹ قرار دیا ہے۔ امدادی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین، لیاقت حسین،   سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
    جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن کے باعث راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن عوام کیلئے درد سر بن گئی اور راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلعیانتظامیہ کا کوئی افسر مؤقف دینے کو تیار نہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 10 جنوری سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرکے نئی پابندی لگا رکھی ہے اور جب تک ایک رجسٹری کے تمام مراحل مکمل نہیں ہو جاتے دوسری کا آن لائن عمل شروع ہی نہیں ہوسکتا۔ زرعی زمین، پلاٹ اور مکان کی رجسٹریشن کیلئے آنے...
    ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بم دھماکے کی زد میں آگئی۔ واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ دھماکے میں جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر...
    بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق، دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا، دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: بم حملے میں بس کے 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا خیز مواد آلٹو کار میں نصب تھا اور دھماکا اس وقت ہوا جب بس وہاں سے گزر رہی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خضدار سے روانہ ہونے والی مسافر بس پر دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا۔  اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفظ کاکڑ نے خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پردھماکے کی تصدیق کی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں...
    کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔ تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا...
    حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
    راولپنڈی: ریلوے ٹریک کے قریب قائم بڑی تعداد میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔جیو نیوز کےمطابق ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کیا تھا۔ مزید :
    پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )راولپنڈی کی سول عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا.(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں. عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295-...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے۔عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
    راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔ خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ...
    عید الفطر سے ایک دن قبل سیشن عدالت میں 2 وکلا کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کمانڈو کانسٹیبل انتظار شاہ کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنادیا، مجرم کو 10 لاکھ روپے بھی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مجرم پولیس اہلکار کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ عدالت نے مجرم کو 2 وکلا ملک اسرار اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹس کے قتل میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی پھانسی کی سزا دی گئی۔ مجرم نے 2024 میں...
    راولپنڈی: گرجا روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقتول طعیب محمود بھٹی اور بیٹے وجاہت کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔  
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کیلیے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکورٹی فل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار564اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلی افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( سی بی ) اور حکومت کی جانب...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس: ’راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے‘، گواہان کا بیانگواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔ دوران سماعت مقدمے میں پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان نے اپنے بیانات قلم بند کرالیے، جن میں اے ایس آئی شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عمران اختر، کانسٹیبل زبیر صدیقی اور انوار شامل ہیں۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ میر خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ نجی کالج کے طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیاطلباء گروپوں کے درمیان کالج میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بختاور کیانی، چوہدری میسم نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی فائرنگ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس پاکستان میں آج بروز بدھ 22جنوری سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ کتنا ہوگیا؟ جانیں
     راولپنڈی پولیس نے24گھنٹوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں27ملزمان گرفتار کیے۔ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے2ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، 7موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے۔پتنگ سپلائر گرفتار،3000پتنگیں 20 ڈوریں برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، 4منشیا ت فروش جبکہ7شراب سپلائرز گرفتار، ساڑھے4کلو سے زائد چرس اور62لیٹر شراب برآمد، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتارکیے گئے۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔  
    راولپنڈی: ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔ ملزمان کی فائرنگ...
    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، سماعت کے دوران استغاثہ کے ۔مزید گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جائے گی پہلے مرحلے میں استغاثہ کی جانب سے 18عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرائے جا رہے ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے5گواہان کی شہادت قلم بند ہو چکی ہے۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،شہریار افریدی،شیخ رشید نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں راجہ بشارت،زرتاج گل،عمر ایوب بھی نامزد ملزمان ہیں۔
    راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
    راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر ایرانی چیف آف سٹاف نے پاک فوج کے سپہ سالار سید جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد ایئر پورٹ---فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق اٹک کے 5 موضعات کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایئر پورٹ کے مختلف علاقوں کی اٹک سے راولپنڈی میں شامل ہونے کی تصدیق ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے، ایئر پورٹ کی مین ٹرمینل بلڈنگ اے ایس ایف کالونی اور 3 کلو میٹر کا ایریا بھی اٹک کی حدود میں شامل تھا۔ آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکارموسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ اس اقدام سے رن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔ مزید :
    راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس نے کہا کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں سگے بھائی کو چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ دوسری جانب، تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں موہن پورہ گلی نمبر 6 کے گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا جن میں محمد بشیر، نور فاطمہ، ایمان منیر اور نجم النسا شامل ہیں۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد  پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے  نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ  پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے...
    راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسلام آباد ائر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے 5 دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ائر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔ اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔ اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائر پورٹ کے تمام علاقوں کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
    راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے 5ویں گواہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجا سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان کی پیروی کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے علاوہ سرکاری وکیل ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر اے ایس آئی نور نے استغاثہ کے گواہ کی حیثیت سے بیان ریکارڈ کروایا اس طرح مقدمے میں مجموعی طور پر استغاثہ کے 5 گواہان کی شہادت مکمل ہو چکی ہے۔
    راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(بیورورپورٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں معزز عدالتوں نے 2803 مجرمان کو سزائیں سنائیں، قتل کے مقدمات میں ملوث 73 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 1 مجرم کو سزا سنائی گئی، ڈکیتی میں ملوث 06 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال 185 منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، منشیات فروشوں کو 20 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں ،اقدام قتل اور ضرر کے 18 مجرمان کو سزائیں جبکہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 276 مجرمان کو سزائیں سنائی گئی،چوری، نقب زنی اور دیگر چوری میں ملوث 266 مجرمان...
    اڈیالہ جیل میں شیخ رشید اورعمران خان بغل گیر ،بوسہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس کی پیشی کے دوران آج پھر شیخ رشید احمد اورعمران خان کے بغل گیر ہوئے ،بوسہ لیا اور بہت دیر تک اُن سے سیاسی باتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ،اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ،شیخ رشید نے عمران خان کو بولا کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آپ کے حق میں آئے گا اور الله آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے گا ،لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
    راولپنڈی: تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالتی فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹیسرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو چوری...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار ہی گرفتار کرلیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دی دیا جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا
    راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔