راولپنڈی: ریلوے ٹریک کے قریب قائم بڑی تعداد میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معروف اداکارہ نے بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی فالوور لسٹ میں نظر آنے والے اعداد و شمار انکی مقبولیت سے انصاف کرتے نہیں دکھتے اور یہی وجہ ہے کہ ایک کم عمر ٹک ٹاک اسٹار اس معاملے میں ان سے آگے نکل گئی ہیں۔

جنت زبیر نے صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ٹاپ 5 موسٹ فالورز بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں ہریتھک روشن اور رنویر سنگھ کو بھی شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں جنت زبیر نے بالی وڈ کے علاوہ ٹاپ 5 سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساؤتھ کی کئی حسیناؤں رشمیکا مندنا، سمانتھا روتھ پربھو، ندھی اگروال، پوجا ہیگڑے اور کاجل اگروال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر کوئی اور نہیں بلکہ جنت زبیر ہیں۔

جنت زبیر نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اداکاری کا آغاز جنت نے بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا، جہاں وہ مشہور ٹی وی شوز پھولوا اور تو عاشقی میں نظر آئیں۔ وقت کے ساتھ، انہوں نے خود کو بھارت کی معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شامل کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی تعداد
  • ریلوے ورکشاپ پریم یونین کے زونل سیکرٹری کی ریٹائرمنٹ پر تقریب
  • پریم یونین فیصل آباد کی ریلوے کی نجکاری کے خلاف ریلی
  • ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی شدید قلت ، ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
  • سکھر: ریلوے انجن شیڈ کالونی میں گندگی کے ڈھیرو نکاسی آب کا نظام مفلوج دکھائی دے رہا ہے
  • سکھر ، شیڈکالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی
  • امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری ٹی وی پر دیکھنے والے گھٹ گئے
  • جان لیوا حادثے کے بعد حب آٹو کراس ریلی منسوخ
  • معروف اداکارہ نے بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا