راولپنڈی (صباح نیوز)میر علی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرعلی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی اعلی قربانیاں قومی عزم کو تقویت دیتی ہیں، آنے والی نسلوں کے لیے پرامن اور محفوظ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی یقین کو تقویت دیتی ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی نماز جنازہ آئی ایس پی آر کے مطابق

پڑھیں:

مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق
  • ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق 8پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں۔
  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں
  • فیصل آباد: موٹر وے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نمازِ جنازہ ادا
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں پر پابندی اور شہریت پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، طلال چوہدری
  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر فلسطین کے حق میں احتجاج کرنیوالے 14 نوجوان گرفتار
  • راولپنڈی؛ نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج
  • پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد علی درانی
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت