جیولری شاپ سے 18لاکھ مالیت کا ہار چوری کرنے والی خواتین کی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔
خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چند خواتین جیولری شاپ پر جیولری دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران ایک خاتون اچانک 6تولے کا قیمتی ہار اٹھا کر گود میں رکھ لیتی ہے۔ خاتون کو ہار گود میں رکھ کر انتہائی تیزی سے اس پر چادر ڈالتے بھی دیکھا گیا۔
خواتین کے جانے کے بعد جیولری شاپ کی انتظامیہ نے دیکھا تو ہار غائب تھا، خواتین دکان سے رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔
مالک کے مطابق ہار 6تولے کا تھا جس کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین ایس کا کہنا ہے کہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیولری شاپ
پڑھیں:
کپڑے دھونے تالاب پر آنے والی تین خواتین ڈوب کر جاں بحق
ویب ڈیسک: اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ شاہ پور کے قریب پیش آیا، تالاب میں ڈوبنے والی تینوں خواتین کپڑے دھونے گئیں، اسی دوران اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر گئی ۔
دوسری جانب قریب دو خواتین بھی اسے بچاتے ہوئے تالاب میں گر گئیں اور تینوں ڈوب گئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں خواتین کی لاشیں تالاب سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جائیں گی۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کا تعلق تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے ہے، یہ بدقسمت خاندان غربت اور افلاس کے باعث اس علاقے میں گندم کی کٹائی کرنے کے لیے آیا ہوا تھا اور شاہپرچاکر کے نواحی گاؤں مسو کیریو میں قیام پذیر تھا۔