راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 5 فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اس مرتبہ بھی ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپورجوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اس دن کو روایتی جوش و خروش سے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ 5 فروری کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہو گی۔ دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہو گا۔ بڑے پیمانے پر ریلیاں، بھارت مخالف مظاہرے، جلسے جلوس ہوں گے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دنیا بھر کے دیگر شہروں خاص طور پر دارالحکومتوں میں بھی کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن مقبوضہ جموں و کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلے مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گولارچی،مسلم اسٹوڈنٹس کے طلبہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہیں
  • مجوزہ وقف ترمیمی بل بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ہے، میر واعظ
  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ ریلیز
  • یوم یکجہتی کشمیر؛ آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری
  • یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری
  • فلسطین اور کشمیر کیلئے ٹرمپ کیساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، مشاہد حسین
  • جے کے سی او کے زیرِاہتمام محترمہ شمیم نذیرشال کے اعزاز میں عشائیہ
  • بھارت، پاکستان تنازعہ کشمیر کو نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کریں، حریت کانفرنس
  • آزاد کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری