راولپنڈی: خاتون اول کا دل کے امراض کے اسپتالوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔
اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی
اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔
خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں الٹراسائونڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی اور ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: بجٹ توقعات کے مطابق نہیں، عام آدمی اور کسانوں کو ریلیف دینا ہو گا، آصفہ بھٹو زرداری
اس موقعے پر چینی سفیر نے کہا کہ چین امراض قلب کی جدید طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستانی ڈاکٹروں کو امراض قلب کے جدید طریقہ علاج بارے تربیتی مواقع بھی فراہم کرے گا۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائے گا۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دل کے مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کرنے پر آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ
خاتون اول نے اے ایف آئی سی میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کیے۔
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پاکستان کی خاتون اول پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن خاتون اول آصفہ بھٹو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کا دورہ
پڑھیں:
راولپنڈی؛ کار چوری کرنے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک، دو ساتھی فرار
راولپنڈی:ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دی۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔