عید الفطر سے ایک دن قبل سیشن عدالت میں 2 وکلا کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کمانڈو کانسٹیبل انتظار شاہ کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنادیا، مجرم کو 10 لاکھ روپے بھی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مجرم پولیس اہلکار کو اس وقت تک پھانسی پھندا پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔

عدالت نے مجرم کو 2 وکلا ملک اسرار اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹس کے قتل میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی پھانسی کی سزا دی گئی۔

مجرم نے 2024 میں عید سے ایک دن قبل عدالت میں پیش دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،مجرم کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مجرم پولیس کانسٹیبل کو پولیس ملازمت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں پولیس افسر کو قتل کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا

لاہور کے علاقے شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کرنے والے والے ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عدیل  نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول معمولی باتوں پر بے عزتی کرتا تھا،  تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔

ملزم عدیل نے کہا کہ مقتول کو اسی کے پستول سے قتل کیا۔

ملزم عدیل کو ڈولفن پولیس حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ںے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے، تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور پولیس ایک خاندان ہے، مقدمہ کی مکمل پیروی، خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے، شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 2 وکلا کے قاتل پولیس اہلکار کو 2 مرتبہ سزائے موت، 3 سال قید کی سزا
  • قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار
  • راولپنڈی؛ کار چوری کرنے والے ملزمان میں سے ایک ہلاک، دو ساتھی فرار
  • لاہور میں پولیس افسر کو قتل کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا
  • ریپ اور قتل کے مجرم کے لیے سزائے موت کی درخواست
  • زنا کے مجرم کو 25 سال قید یا سزائے موت کی تجویز کی مخالفت
  • بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
  • پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس
  • سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت