2025-03-19@17:05:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3521
«جعفر ایکسپریس کی»:
(نئی خبر)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرکے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور جوابدہ بنانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس میں مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی مذمت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) 9مئی مقدمات میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد کردی ہے انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے. دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے.(جاری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے اورپاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں.(جاری ہے) تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیا خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار...
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کے تعاون سے عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں عراق اور دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں سے ایک ابو خدیجہ ہلاک ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ کو عراقی اور امریکی افواج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراق کے وزیرِاعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے اور عراقی افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں...
جنوبی ہندوستان میں ایک دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔ یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، کیونکہ یہ ایک جذباتی لمحہ...
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی...
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ...
معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں...
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ لاکھوں افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دنوں میں تقریباً 55 لاکھ زائرین نے عمرہ ادا کیا زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے 11 ہزار سے زائد ملازمین مسجد الحرام کے مختلف حصوں صحنوں اور گزرگاہوں میں تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ان ملازمین کی نگرانی کے لیے 350 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں زائرین کے لیے آب زم زم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 20 ہزار ڈسپینسرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ بڑی...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیارکی دانش یونیورسٹی بنا رہے ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف...
عمران خان کو بڑا جھٹکا! 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرفہرست اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ کی مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے ’ہولی‘ کے موقع پر اپنے ہندو مداحوں کو مبارک باد دینے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ماتھے پر بندی سجائی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر کو بندی لگائے دیکھا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔پاکستان طورخم کے راستے افغانستان کو سیمنٹ، سریا، ادویات، چکن اور گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردونوش برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے پاکستان کو بڑی مقدار میں پھل، سبزیاں اور کوئلہ درآمد کیا جاتا ہے۔چند سال قبل تک دونوں ممالک کے درمیان...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے حق میں بازی کو پلٹنے کےلیے دشمنی کو رفاقت، مقابلے کو ہم آہنگی کےلیے تبدیل کریں۔ آپ پھنسے ہوئے یا الٹے لٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ صرف نئی سمتوں میں منتقل ہونے کےلیے تیار ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس کا مکمل طور پر کیا مطلب ہے۔ کائنات پر، اپنے آپ پر، اپنی زندگی پر اور اپنے رجحانات پر اعتماد کریں تاکہ آپ کو اپنے لیے سب سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے آگے بڑھنے کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔ صورتحال بہتر ہوگی، چیزیں تبدیل ہوں گی، اپنے ذہن کو روشن ترین ممکنہ نتیجے پر توجہ مرکوز کریں، اور اپنی زندگی میں بڑے پیمانے پر سپورٹ سسٹم کےلیے شکرگزاری کا انتخاب کریں۔ منفی:...

حماس کے بیان پروٹکوف کا ردعمل: امریکی اسرائیلی فوجی کی رہائی امریکہ کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کی شرط تھی
ویب ڈیسک — امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کا یہ بیان کہ اس نے ایک امریکی اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے حقیقت میں اس ہفتے کے شروع میں امریکی حکام کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کی تجویز کی ایک شرط تھی۔ اس سے قبل جمعے کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ اس نے غزہ میں قید آخری زندہ امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس نے یہ بھی کہا تھا کہ بین الاقوامی...
مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ڈھائی کروڑ زائرین اور نمازیوں کی آمد ہوئی۔ سعودی عرب کی حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رمضان المبارک کے ابتدائی 10 روز میں مسجد الحرام میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ پہلے عشرے کے دوران تقریبا 55 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ حرمین جنرل اتھارٹی کے مطابق زائرین کی مدد اور رہنمائی کے لیے 11 ہزار سے زائد ملازمین مسجد الحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔ کارکنوں کو سپروائز کرنے والوں کی تعداد 350 ہے۔ لاکھوں زائرین کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے 20 ہزار ڈسپینسرز نصب کیے گئے...
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔ سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو...
جدہ + نیویارک +لاہور + شیخوپورہ(نوائے وقت رپورٹ+نمائندگان) جعفر ایکسپریس حملہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چار جوانوں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی ۔ جعفر ایکسپریس ٹرین حملہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان جاوید اقبال کا تعلق کندیاں کے محلہ عالم آباد سے تھا اور وہ چھٹی پر اپنے گھر کندیاں آ رہے تھے۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے نوجوانوں نے شہید کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔ شہید اکمل حسین کی آبائی گاؤں پھلواڑی شکرگڑھ میں نماز جنازہ ادا کر کے...
خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مانسہرہ میں پولیس نے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا جس کے موبائل فون سے 32 جی بی ڈیٹا پر مشتمل 91 غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناکر انہیں اپنے پاس محفوظ کرتا تھا اور پھر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا لیکن پنڈورا باکس اس وقت کھلا جب ایک لڑکی کے گھر والوں کو موبائل فون پر ایک نازیبا ویڈیو ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی سے اس ویڈیو کی تصدیق کرائی اور پھر پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش...
فروری 2025 میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے اپنا پہلا سال اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود آسانی سے مکمل کر لیا جس طرح 2018میں پی ٹی آئی کی وفاقی پنجاب و کے پی حکومتوں نے مکمل کیا تھا۔ دونوں کے دعوے تھے کہ ان کی حکومتیں اور بالاتر ایک صفحے پر ہیں۔ پی ٹی آئی کی تینوں حکومتوں میں صرف اس کے چیئرمین کی چلتی تھی اور تینوں حکومتوں میں اس کے وزیر اعظم خود کو مکمل خود مختار سمجھ کر من مانے فیصلے کرتے تھے اور انھوں نے پنجاب و کے پی میں اپنی مرضی کے وزرائے اعلیٰ مقرر کیے تھے جن کی کارکردگی پہلے چند ماہ ہی میں ظاہر ہوگئی جس پر خود...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلکک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں نقشوں اور تصاویر کی مدد سے جعفر ایکسپریس واقعہ کی جگہ کی نشاندہی کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کئی گروپس میں تھے،11 مارچ کی شام کے وقت دہشتگردوں نے یرغمالیوں کے گروپ کو لسانی بنیادوں پر چھوڑا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسنائپر نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تو موقع...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز)سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن...
کراچی: سندھ اسمبلی نے سانحہ جعفرایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد اور2 سرکاری بل منظورکر لیے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ایسا ایکشن ہوا، دہشتگردوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ان کا پالا کیسی قوم سے پڑا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے سانحہ جعفرایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد پیش کی اورسانحہ شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فورسز نے ایسا ایکشن کیا جس میں جانی نقصان کم سے کم ہوا۔ قرارداد پر سینئروزیرشرجیل میمن نے کہا کہ یہ جعفر ایکسپریس پر نہیں پاکستان کے دل پر حملہ ہوا، بلوچستان کے حالات سوچے سمجھے...
سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔...
پون کھیڑا نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں چھ بار ہولی اور جمعہ ایک ساتھ آئے اور ہمیشہ پُرامن طریقے سے منائے گئے لیکن آج بی جے پی کو یہ تہوار خطرے میں نظر آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے ہولی کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے مبینہ اقدامات پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہولی کسی ایک رنگ کا نہیں بلکہ تمام رنگوں اور محبت کا تہوار ہے، لیکن ایک منتخب وزیراعلٰی کی جانب سے ایک پولیس افسر کی "سڑک چھاپ" سوچ کو فروغ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں...
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ...
پاکستان کرپٹو کونسل (پ سی سی) کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا ہے جو ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق یہ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟ بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے جو ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے چیف...
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ وسطی رفح میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ مشرقی الجنینہ محلے میں عید البشیتی اسٹریٹ پر توپ خانے کے گولے گرنے سے ایک خاتون شہری زخمی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے زیتون محلے میں ایک اسکول کے قریب لکڑیاں تلاش کرنے والے شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں ان میں سے چار شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ جمعہ کو غزہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ مریم نواز نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہنر مند کارکنوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے اور تربیت یافتہ افراد کے لیے بزنس کارڈز اور قرضوں تک ترجیحی رسائی پر زور دیا۔ دور افتادہ علاقوں میں نوجوانوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے ’اسکلز آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ‘’پلگ اینڈ پلے‘ کال...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025) رمضان کا دوسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی، مرغی، چینی، ایل پی جی، ٹماٹر سمیت کئی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید ہو گئی۔ اسی طرح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر کارکردگی کی غرض سے سپریم کورٹ نے انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی، 17 مارچ سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا، آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور پندرہ دن میں شنوائی ہوگی۔ اس ضمن میں جاری سپریم کورٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے فعال ہونیوالےاس نظام کے تحت تمام وکیلوں اور کیس کے فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیسز اور درخواستوں کی فزیکل (ہارڈ) کاپی اور اسکین شدہ (سافٹ) کاپی دونوں پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹریوں میں جمع...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ نجی خبررساں ادارےنے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے،...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جہاں رمضان کا مہنیہ شروع ہوتے ہی مساجد اور دکانوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں وہیں کھیل کے میدان بھی آباد ہو جاتے ہیں۔ کراچی میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر رات تراویح کی ادائیگی کے بعد کرکٹ کا دور شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں نوجوان کھیل کے میدانوں کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی کرکٹ کھیل کرشوق پورا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کرک انفو نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کراچی کی ایک ہی سڑک کے 30 مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کا کرکٹ کے لیے جنون دیکھنے میں آتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس...
عرب سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا کہ ان کا ملک انصاف اور امن کی حمایت میں اپنے موقف پر قائم رہے گا، اور فلسطین کے مسئلے کو مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی تصور کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کو پریشر کارڈ کے طور پر استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔ چین نے فلسطینی عوام کے آئینی قومی حقوق کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جن میں سرفہرست 1967ء کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ عرب سفیروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا...
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں تنگ نظری کیطرف دھکیلا جا رہا ہے اور ایک مخصوص گروہ ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج پورے بھارت میں ہولی کا تہوار منایا گیا ہے۔ اس دوران شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے، جس میں سبھی لوگ مل کر رنگ کھیلتے ہیں لیکن آج ملک اور مہاراشٹر میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کہیں مساجد کو ڈھانپنے کی نوبت آرہی ہے، کہیں ایک طرف نماز پڑھی جاتی ہے تو دوسری طرف اسکے مقابلے میں ہولی کھیلی جارہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا...
بھارت میں گھروں میں سونا رکھنے لیے حد مقرر کردی گئی ہے۔ بھارت میں سونے کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، شادی بیاہ کی تقریبات میں سونے کے بغیر رسمیں ادھوری رہتی ہیں جبکہ اسے مشکل وقت کے لیے سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، روایتی طور پر تہواروں اور خاص مواقع پر سونا خریدنا خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔سونا ناصرف زیورات کے شوق کو پورا کرتا ہے بلکہ یہ ایک قیمتی اثاثہ بھی ہے۔ زیادہ تر لوگ سونے کو محفوظ رکھنے کے لیے بینک لاکرز میں رکھنا پسند کرتے ہیں، لیکن کچھ زیورات عام طور پر گھروں میں بھی رکھے جاتے ہیں۔لیکن اب بھارت میں انکم ٹیکس قوانین کے مطابق گھر میں سونا رکھنے کی...
اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی...
انجمن اوقاف جامع مسجد کا مطالبہ ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کیا جائے تاکہ وہ میرواعظ کی حیثیت سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں اور لوگوں کی رہنمائی کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جمعہ کے روز کہا کہ میرواعظ کشمیر عمر فاروق کو جامع مسجد میں خطبہ دینے اور با جماعت نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ تاہم میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی کے متعلق حکام کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں میرواعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی پر افسوس کا اظہار کرتے...
صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر/ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں پروزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ایکس استعمال کر رہے ہیں؟ کیا ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی، بنچ کے فاضل جج رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سوال اٹھایا کہ اگر ایکس بند ہونے کے باوجود استعمال ہو رہا ہے تو اس کے ذمہ داران کون ہیں؟۔پی ٹی اے کے...
بیجنگ :رواں سال کے دو اجلاسوں میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی ایک مقبول موضوع رہا ہے۔ اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں مستقبل کی صنعتوں جیسے بائیو مینوفیکچرنگ، کوانٹم ٹیکنالوجی، ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس اور 6 جی کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں سے ” ایمبوڈیڈ انٹیلی جنس” کا تذکرہ پہلی مرتبہ ورک رپورٹ میں کیا گیا ہے ، جو صنعتی اپ گریڈنگ کی قیادت کرنے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں چین کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کا عروج چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہشاید اب بھی بہت کم لوگ...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں تحریکِ انصاف کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ نہیں بولا گیا، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو بی ایل اے کے خلاف بولنا چاہیے تھا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، جہاں تحریکِ انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو وہاں پر متحد ہونا مشکل ہے، ہمیں ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم نے معاملے کو اچھی طرح ٹیک اپ کیا ہے، کے پی میں ایک دھماکا ہوا ہے، اللّٰہ پاک سب کی حفاظت...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک کمیشن بنا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کمیشن میں لاپتہ افراد کی کل 10ہزار405کیسز لائے گئے،مسنگ پرسنز سے متعلق ایک کمیشن بنا ہوا ہے،لاپتہ افراد کے 8ہزار 144کیسز حل ہو چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ ریاست ایک سسٹم کے تحت مسنگ پرسنز کے معاملے سے نمٹ رہی ہے،مسن پرسنز کے معاملے پر کچھ سوالات ریاست کے بھی بنتے ہیں،کیاامریکا میں مسنگ پرسنزکا مسئلہ نہیں ہے۔ برطانوی عدالت نے سارہ شریف کے والدین کی سزاؤں میں کمی کیلئے اپیل...
بیجنگ :بیجنگ میں ” انسداد علیحدگی قانون” کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، بیرونی مداخلت کو روکنا چاہیے اور قومی وحدت کے عظیم مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 20 سالوں میں، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد...
اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...
بیجنگ :اسٹیٹ کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا ہے کہ لائی چھنگڈے نے آج نام نہاد “اعلیٰ سطحی قومی سلامتی اجلاس” منعقد کیا اور اجلاس کے بعد اپنی تقریر میں ایک بار پھر اپنے “تائیوان کی علیحدگی” کے موقف کا اظہار کیا۔ جمعہ کے روز ترجمان نے واضح کیا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور یہ نہ تو ایک ملک رہا ہے اور نہ ہی رہے گا۔ تائیوان تمام چینی عوام کا تائیوان ہے، اور یہ ایک ناقابل تردید تاریخی اور قانونی حقیقت ہے، اور یہ ایک ناقابل تبدیل آبنائے کی حیثیت بھی ہے. ہم کبھی بھی کسی فرد کو یا کسی طاقت کو تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی۔ تفصیل کے مطابق خاتون صحافی نے سوال کیا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، اس کی وجوہات کیا ہیں۔ اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان احمد شریف نے بتایاکہ دہشتگردوں کے خلاف فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ قوم بھی لڑتے ہیں، ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا جس کے 14 نقاط تھے ۔ نیشنل ایکشن پلان میں...

"فقط ایک سٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا" ، سعید اجمل کی بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر تنقید
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں تاہم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔ سپورٹس سٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کے روپ میں آپ کے پاس محض ایک اسٹار ہے، اسے...

جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا دہشتگردوں کی سپورٹ میں چلنے والی وار فیئر کو لیڈ کر رہا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر منگل کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے،...
ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400...
ریئلٹی شوز میں کتنی حقیقت ہوتی ہے؟ یہ سوال ہمیشہ سے مقابلہ کرنے والوں، ججوں اور ناظرین کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر حال ہی میں ہیما مالنی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’انڈین آئیڈل‘ کی ایک قسط کا تفصیلی اسکرپٹ پڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ہیما مالنی کی اس وائرل تصویر نے ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا واقعی یہ شو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے؟ یہ تصویر ’’انڈین آئیڈل‘‘ کے حالیہ ہولی اسپیشل ایپی سوڈ سے لی گئی ہے، جس میں ہیما مالنی سفید ساڑھی میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں وہ کیمرے سے باہر کسی سے بات کرتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اور ان کے...
اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔ اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔ بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 ) پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے ایک پائلٹ الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا آغاز کیا جس کا بہت انتظار تھاابتدائی طور پر 27 بسوں کے ایک بیڑے نے لاہور ریلوے سٹیشن سے گرین ٹاﺅن کے جنوبی علاقے تک سڑکوں پر چلنا شروع کر دیا ہے اور میٹرو پولس کے گنجان آباد علاقوں سے گزرنا شروع کر دیا ہے یہ دھواں کے اخراج کو کم کرنے کی شروعات ہے جو لاہور میں فضائی آلودگی میں کردار ادا کر رہی ہے.(جاری ہے) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی نے ویلتھ پاک کو...
پرتگال کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی Porta da Frente Christie's نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کر لی۔ کمپنی نے جدید AI ایجنٹ کی مدد سے 100 ملین ڈالر کی فروخت مکمل کر لی جو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ کمپنی کے سی ای او جواؤ سیلیا کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے اپنی تیز رفتاری اور درستگی کی بدولت روایتی مشیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا "ایک انسان کے لیے 5000 سے زائد پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات یاد رکھنا ناممکن ہے، لیکن AI ایجنٹ ہر چیز جانتا ہے اور فوری جواب فراہم کرتا ہے،"۔ یہ AI ایجنٹ 24/7 دستیاب رہتا ہے، جس سے خاص...
محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ایکس سابقہ ٹوئٹر کی بندش پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حافظ شاکر اعوان سمیت دیگر کی جانب سے ایکس ڈاٹ کام کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزرات داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس ڈاٹ کام پر پابندی پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی یعنی پی ٹی اے نے عائد کی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے ایکس کے استعمال کی بابت رپورٹ طلب کرتے ہوئے جبکہ...
اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے...
میں نے بھیڑ بکریوں سے سوال کیا ’’تمہاری راج دہانی کیسی ہے ؟‘‘ آوازوں کا ایک طوفان امڈ آیا،کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کون کیا کہہ رہا ہے ،اس بے ہنگم شور میں کوئی اندازہ بھی لگایا نہیں جاسکتا تھا کہ کان پڑنے والی کس بات کے کیا معنی لئے جائیں ۔ بے معنی لفظوں کی ایک جنگ تھی جس نے سماعت کو شل کردیا تھا ۔تاہم کچھ بھیڑ بکریاں ایسی بھی تھیں جنہوں نے فقط تھوتھنیاں لٹکائی ہوئی تھیں بول کچھ نہیں رہیں تھیں یوں جیسے بے سی اور بے کسی کی گہری چپ کی اسیر ہوں ،میں ان کی طرف لپکا اس احساس کے ساتھ کہ ان کی پیٹھ پر پیار بھرا ہاتھ پھیروں کا...
کراچی(نیوز ڈیسک) میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ درست ہے میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا۔ انہوں نے کہا اس جماعت کی بنیاد میرے بابا نے رکھی تھی، وہ ابھی تک موجود ہے اور ہم اس کی قیادت کریں گے، مجھے اپنے ملک سے اور لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں میں اس کے لیے تیاریاں کر رہا ہوں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں متنازع نہروں کا معاملہ وہاں...
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ہندوؤں کے تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی سرخ ساڑھی اور سندور سے سجی مانگ کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ 53 سالہ عفت عمر، جو اپنے بے باک طرزِ زندگی اور بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں، نے اپنی نئی ویڈیوز میں ہندوانہ حلیہ اپنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ سرخ ساڑھی میں ملبوس نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کی مانگ سندور سے بھری ہوئی ہے۔ View this post on Instagram ...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔ عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوال جواب کی تفصیل سامنے آ گئیسوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا...
جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ عامر خان اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔ گوری سپراٹ کا تعلق بینگلور سے ہے اور وہ وہیں پلی بڑھی ہیں، گوری کی والدہ ریتا سپراٹ بینگلور میں ایک بیوٹی...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ ہوا کے بگولوں اور برفباری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوسکتی ہے۔ادھر ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ جعفر ایکسپریس کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چاروں شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاروں شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور...

جعفر ایکسپریس حملہ، کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکائونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، تاہم پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی اور بعض لوگ پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر ٹویٹس کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال...
جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسدخاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں میں بھیج دیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردو گانچھے، شہید محمد عثمان کا تعلق اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔جاں بحق ہونے والے25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ جعفرایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ کے اسپتالوں میں...
پرانی ایمبولینس نے 3 ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ امریکا کی سب سے پرانی لائسنس یافتہ ایمبولینس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، 2 مسافروں نے اس ایمبولینس پر ہالی ووڈ کیلیفورنیا سے ہالی ووڈ فلا تک 3ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ 1972 کی تعمیر کردہ کیڈیلک ایمبولینس نے سمبیوسس ایمبولینس اور ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ کراس کنٹری کا سفر کیا، جو کہ ایک غیر منافع بخش ہنگامی طبی سروس ہے۔ ٹیم کا یہ سفر یکم مارچ کو شروع ہوا اور پیر کو...
کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں معروف میزبان، سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین (مرحوم) کے تذکرے پر وہاں بیٹھا ہر شخص آبدیدہ ہوگیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اُن کے دیرینہ ساتھی شیری رضا تین سال کے بعد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کا حصہ بنے۔ امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر منقبت اور ثنا خواں شیری رضا امریکا سے عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان آئے اور پھر رمضان المبارک میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی نشریات میں شامل ہوگئے تاہم بارہواں افطار اُن کا آخری پروگرام تھا کیونکہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کیوجہ سے انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔ میزبان جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں، افغان حکومت پر زور دیتے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی...
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دمشق پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں مارا گیا شخص فلسطینی اسلامی جہاد کا عہدیدار تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے شام میں اس کے ایک کمانڈر کو شہید کیا ہے۔ تحریک نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونیوں نے دمشق پر اپنے حملے میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنایا اور یہ دعویٰ کہ انہوں نے تحریک کے کمانڈ ہیڈکوارٹر میں سے ایک کو نشانہ بنایا ہے، غلط ہے۔ شام میں اسلامی جہاد کے نمائندے اسماعیل السندوی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق...
رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں تھانے اور نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں اور وزیراعظم نے ایک سال سے بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ملاقات نہیں کی کہ مسائل کا حل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے رکن پھلین بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے پاس اتنے خودکش بمبار موجود ہیں کہ انہوں نے نئے خودکش بمباروں کی بھرتی بند کردی ہے، آج بلوچستان کا کوئی رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے میں نہیں جا سکتا اور جب تک حقیقی انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندوں کو اختیار نہیں دیا جاتا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہا کہ...
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
ویب ڈیسک — ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ ایک ایسے موقع پر کینیڈا میں اجلاس کر رہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد یورپی گروپ کو 200 فی صد جوابی محصولات کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سعودی عرب سے کینیڈا کے شہر کیوبک پہنچنے پر اپنی ہم منصب جولی سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی جب اس سے چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کے خلاف امریکی وہسکی پر ٹیکس عائد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے...
لاہور: کبھی تاج و تخت، کبھی بدترین زوال، تاریخ دل کو چھو لینے والی ایسی بے شمار کہانیوں سے بھری ہے، یہ کہانی زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترسنے والی سلطنت مغلیہ کی وارثہ سلطانہ بیگم کی ہے۔ بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سلطانہ بیگم عظیم الشان محل کے بجائے کولکتہ کی تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہے۔ ان کی شادی 1965 میں بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا بیدار بخت سے ہوئی، تب سلطانہ بیگم محض 14سال کی لڑکی، شوہر 46 سالہ ادھیڑ عمر تھے،1980 میں شوہر کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی یہ وارثہ دو وقت کی روٹی کی محتاج ہوگئی۔ سلطانہ بیگم کولکتہ کی...
رمضان المبارک نیکیوں کی فصل بہار ہے اور تہی دامانِ عمل کو بہ قدرِ توفیق اس فصل گل سے استفادے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ رسول اﷲ ﷺ کو اس ماہِ مبارک کا اس قدر اہتمام تھا کہ اس کی آمد سے پہلے ہی آپؐ لوگوں کو اس ماہ کی برکتوں اور سعادتوں کے بارے میں خبردار فرماتے اور عبادت کی طرف خاص طور پر انہیں متوجہ کرتے۔ اس ماہ کا اصل اور بنیادی عمل روزہ ہے، صبح طلوع ہونے سے لے کر سورج کے غروب ہونے تک کھانے، پینے اور دوسرے نفسانی تقاضوں سے اپنے آپ کو باز رکھنا ہے، یہ کوئی معمولی عمل نہیں ہے، انسان کے لیے گھنٹے دو گھنٹے بھی بھوکا رہنا دشوار ہو جاتا ہے،...
کراچی: ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ...