ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔
پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔
ایف بی آر کے مطابق مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا۔ کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ کے آلات لائسنس یافتہ وینڈر کے ذریعے نصب ہوں گے۔ مجاز وینڈر ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتاً اپ گریڈ بھی کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
پلاسٹک ذرات گندم، چاول، مکئی کے پودے پھلنے پھولنے نہیں دیتے
لاہور:چین کی نانجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوان زونگ کی رہنمائی میں انجام پائی دو سالہ تحقیق کا دل شکن نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق پلاسٹک ذرات گندم ، چاول ، مکئی وغیرہ کے پودوں میں ضیائی تالیف (photosynthesis) کا عمل روکتے اور ان تک مٹی سے غذائی عناصر نہیں پہنچنے دیتے جس سے پودا مر جاتا ہے۔
اس خرابی سے ان فصلوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر 4 تا 14 فیصد کمی آ چکی ہے اور ابھی مزید کمی آئے گی کیونکہ چین، بھارت اور پاکستان کے کھیتوں میں انسانی سرگرمیوں سے پلاسٹک ذرات کی مقدار میں اضافہ جاری ہے۔
تینوں ملکوں کے لیے بْری خبر ہے کہ ان کی آبادی بڑھ رہی جبکہ زرعی پیداوار مختلف وجوہ کی بنا پر گھٹ رہی ہے، لہذا پلاسٹک کا خاتمہ ضروری ہو چکا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بھوک کے خوفناک عفریت سے بچایا جا سکے۔