رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ لاکھوں افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دنوں میں تقریباً 55 لاکھ زائرین نے عمرہ ادا کیا زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے 11 ہزار سے زائد ملازمین مسجد الحرام کے مختلف حصوں صحنوں اور گزرگاہوں میں تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ان ملازمین کی نگرانی کے لیے 350 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں زائرین کے لیے آب زم زم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 20 ہزار ڈسپینسرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ بڑی تعداد میں آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں سے ایک نصب ہے جس کی گنجائش ایک لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جو شدید گرمی میں بھی زائرین کو آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے دوسری جانب مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویﷺ میں بھی رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ نمازیوں کی حاضری ریکارڈ کی گئی جو روح پرور مناظر کا عکاس ہے حکام کے مطابق رمضان کے بقیہ دنوں میں زائرین کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ معتمرین اور نمازیوں کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا،

رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز


سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام

کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔

ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک ہو، روشنی کی ایک ننھی کرن اندھیرے کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے رواں ماہ ہونے والے چاند گرہن اور سورج گرہن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدی کی قوتیں روشنی کو بجھانا چاہتی ہیں لیکن یہ جیت عارضی ہوتی ہے، سورج اور چاند بدی کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر چمکنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرہن کے موقع پر مالک کی خوشنودی حاصل کی جائے، صدقہ خیرات دیا جائے اور ماضی کے گناہوں کی معافی طلب کرکے اچھا انسان بننے کا عزم کیا جائے۔

ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے مذکورہ فیصلے کو مذہبی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے فروغ کی ایک کوشش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کا پہلا عشرہ؛ مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد
  • رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
  • رمضان کے پہلے 10 روز میں 37 لاکھ گاڑیاں مکہ مکرمہ میں داخل ہوئیں
  • رمضان المبارک میں اسرائیلی ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
  • رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • بدلتی اقدار: پہلے اور اب نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں کیا فرق ہے؟
  • رمضان المبارک میں کیے گئے صدقے و خیرات کو مستقل طور پر اپنی زندگی میں اپنائیں
  • رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا،
  • رمضان المبارک، مہنگائی اور حکومتی بے حسی