رئیل اسٹیٹ میں نئی تاریخ رقم: اے آئی ایجنٹ نے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پرتگال کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی Porta da Frente Christie's نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کر لی۔
کمپنی نے جدید AI ایجنٹ کی مدد سے 100 ملین ڈالر کی فروخت مکمل کر لی جو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
کمپنی کے سی ای او جواؤ سیلیا کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے اپنی تیز رفتاری اور درستگی کی بدولت روایتی مشیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا "ایک انسان کے لیے 5000 سے زائد پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات یاد رکھنا ناممکن ہے، لیکن AI ایجنٹ ہر چیز جانتا ہے اور فوری جواب فراہم کرتا ہے،"۔
یہ AI ایجنٹ 24/7 دستیاب رہتا ہے، جس سے خاص طور پر امریکہ اور برازیل جیسے مختلف ٹائم زون کے گاہکوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ صارفین صرف اپنی بنیادی معلومات جیسے شہر، بجٹ اور بیڈ رومز کی تعداد درج کرتے ہیں، اور AI فوری طور پر بہترین پراپرٹیز کی تلاش مکمل کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ورچوئل ٹورز اور پراپرٹی کی تفصیلی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے سی ای او ایلن بیکر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی محض جوابات دینے تک محدود نہیں بلکہ ویڈیو اور امیج شیئرنگ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، جو صارفین کو ایک مکمل انٹرایکٹو تجربہ فراہم کرتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ AI کی مدد سے رئیل اسٹیٹ میں جسمانی مشیروں پر انحصار کم ہو جائے گا، جس سے پراپرٹی لین دین زیادہ مؤثر اور لاگت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رئیل اسٹیٹ
پڑھیں:
دانش سکولوں کے بعد وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے، پاکستان کے اندر دانش یونیورسٹی کی طرح کا ادارہ پہلے کبھی نہیں بنا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈ ہے، 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، 190 ملین پاؤنڈ کو بددیانتی سے ایسے اکاؤنٹ میں بھیجا گیا جس کا پاکستان کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا، چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے یہ پیسہ حکومت پاکستان اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے یہ پیسہ استعمال کر سکتی ہے۔