2025-02-01@16:05:10 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«رئیل اسٹیٹ»:
رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں بہت متاثر ہوا ہے۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں عیاشی، امریکا میں تلاشی، گورنر اسٹیٹ بینک کی ویڈیو وائرل ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ہم نے ایشوز ڈسکس کرنے ہیں تاکہ اس شعبے میں ترقی ہوسکے۔ زراعت کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں کاشت کاروں کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور زراعت کو جدید بنانے کے لیےکام کرنا ہوگا۔ ...
اسلام آباد (رانا فرخ سعید)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایڈوانس ٹیکسز میں کمی،لیٹ فائلر کیٹگری اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان،ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر کی تجاویز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ،وزیراعظم پاکستان فروری میں تعمیراتی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ایڈوانس ٹیکسز 236 سی اور 236 کے میں کمی کی جائے گی ، 236 کے 0.5 فیصد اور 236 سی دو فیصد تک آنے کا امکان ابھی یہ ایڈوانس ٹیکس سات فیصد سے پندرہ فیصد تک ہیں ۔ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد 236 سی اور236 کے میں کمی، ایف ای ڈی کا خاتمہ ،سیون...
ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے نقصانات کے پیش نظر مرکزی بینک نے قرضوں کے حصول میں آسانی کی ہے۔ بینک کے نقصان پر 20 فیصد سٹیٹ بنک دے گا۔ ملتان چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے گفتگو میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ایس ایم ای فنانس کےلئے گزشتہ سال حکومت کے ساتھ مل کر سکیم شروع کی ہے، ہم نے یہ ٹارگٹ رکھا ہے کہ اس وقت ہمارا ساڑھے پانچ سو بلین کا تقریباً اوٹسٹینین ایس ایم ای فنانس تھی، اس کو اگلے پانچ سال میں ڈبل کریں گے،گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے لئے 100 ملین اور میڈیم کے...
اسلام آباد:پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جس میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت پراپرٹی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسز میں کمی پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ حکومت فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ 4 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ، پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر...
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس سے دونوں شہروں میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے سرمایہ بھی حاصل کیا جاسکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی...
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا گورنر پاکستان اسٹیٹ بینک (پی ایس بی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی پر 2 سال سے اپنی صلاحیت بہتر بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ٹیکنالوجی اور ریگولیٹری تقاضوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایجنسیوں اور بینکوں کے ساتھ مل کر صلاحیتیں بہتر بنا رہے ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کےلیے اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ نئے نوٹ آئندہ مالی سال سے جاری ہونا شروع جائیں گے۔اس معاملے پر صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی پر مایوسی ہوئی ہے، معاشی نمو...
سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی دولت سے مالا مال سلطنت کے لیے آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں...
کراچی(ویب ڈیسک ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہناہے کہ 2025ء میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکل ویلیوایشن کررہا ہے ، نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا، مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں بین الاقوامی معیار، تازہ ترین اور جدید سکیورٹی خصوصیات ہوں گی۔ مشینریز کی...
کراچی(نیوز ڈیسک )گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمیل احمد نے شرح سود 13فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردی ،کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کاکہناتھاکہ شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے ،انہوں نے کہاکہ دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا،کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا،معیشت بہتر ہورہی ہے لیکن چیلنجز موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16.19ارب ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے زمبادلہ کے ذخائر 11.44ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کردی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 12 فیصد اسٹیٹ بینک جمیل احمد شرح سود کم گورنر
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا دی گئی ، آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی ۔سی پی او ملتان صادق علی کاکہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقےکو خالی کرالیا ہے ، باؤزر...
نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
کراچی: اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے ملکی معاشی اعداد و شمار میں بہتری کے لیے مربوط پلان بنایا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور کمرشل بینکوں کے صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے اورملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور ترسیلات زر کے اعداد وشمار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ جمیل احمد نے بتایا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ کا ٹارگٹ 1.1 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، ملکی معاشی اعدادوشمار...
کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی اور ملکی اسٹیک ہولڈرز دونوں کے ساتھ مستحکم اشتراک کے ذریعے مالی شمولیت مزید بڑھانے کے مرکزی بینک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’الائنس فار فنانشیل انکلوڑن‘‘ (اے ایف آئی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر الفریڈ ہانِگ (Hannig)کے ساتھ پیر 13 جنوری 2025ء کو کراچی میں دو طرفہ اجلاس کے دوران کیا۔ معزز مہمان پاکستان کے دورے پر ہیں۔اجلاسکے دوران جمیل احمد نے2024ء تا 2028ء کے لییاسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کیتیسرے ایڈیشن کا ذکر کیا، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہاسٹیٹ بینک...
کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا جنوری کے بعد جون تک مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے جنوری میں بھی یہ مزید کم ہوگئی تاہم جنوری کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوگا جو جون تک جاری رہ سکتا ہے اور سال کے اخر تک مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالی سال 25ء میں ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جون 2022ء میں ملک کا بیرونی...