اسلام آباد (رانا فرخ سعید)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ایڈوانس ٹیکسز میں کمی،لیٹ فائلر کیٹگری اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کا امکان،ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر کی تجاویز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ،وزیراعظم پاکستان فروری میں تعمیراتی پیکج کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ایڈوانس ٹیکسز 236 سی اور 236 کے میں کمی کی جائے گی ، 236 کے 0.

5 فیصد اور 236 سی دو فیصد تک آنے کا امکان ابھی یہ ایڈوانس ٹیکس سات فیصد سے پندرہ فیصد تک ہیں ۔ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر و صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد 236 سی اور236 کے میں کمی، ایف ای ڈی کا خاتمہ ،سیون ای کی ڈیفینیشن چینج ہونی ہے، لیٹ فائلر کیٹگری ختم ہونی ہے تو اس طرح بہت سی چیزیں ہیں کہ جو ہماری ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کریں گی ۔

اس کے علاوہ جو سٹیمپ ڈیوٹی ہے صوبائی سبجیکٹ ہے تو صوبوں کیساتھ ملکر ان پر بھی کام ہو رہا ہے کہ جن جگہوں پہ سٹیمپ ڈیوٹی زیادہ ہے تو اس کو بھی ریشنلائز کیا جائے تاکہ ٹرانزیکشن کاسٹ کم ہو اور جو دو کروڑ گھروں کی کمی ہے وہ پوری کرنے کے لیے بہتر حصہ ڈالا جا سکے۔

ہماری تجاویز میں شامل ہے کہ افورڈیبل لو کاسٹ ہاؤسنگ کیلئے ایکسیس ٹو فائنانس کے ذریعے بینک جو ہے وہ پانچ پرسنٹ کے اوپر قرض دیں دس سے پندرہ سال کیلئے اور اس میں حکومت کنٹریبیوٹ کرے گی چار سے پانچ فیصد تک اس کو سبسڈائز کرے گی۔امید ہے وزیراعظم پاکستان اس تعمیراتی پیکج کا اعلان اگلے ماہ تک کر دیں گے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع

سہ فریقی ٹورنامنٹ اور  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے امکان ہے جبکہ ممکنہ اسکواڈ میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد ہونے والا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللّٰہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، کون کون شامل ہوگا؟
  • چیمپئینز ٹرافی : قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع
  • تین ملکی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، ممکنہ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟
  • رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے حکومت کا اہم قدم:ٹیکسز میں کمی متوقع
  • شرح سود میں ایک فیصد کمی سے معیشت کو خاص فائدہ نہیں ہوگا، سلیم ولی
  • شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان ،تاجر برادری نے مسترد کردیا
  • مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی،شرح سود میں مزید کمی کا اعلان ،12فیصد مقرر