اسٹیٹ بینک گورنر کا عالمی اور ملکی اسٹیک ہولڈرز سے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی اور ملکی اسٹیک ہولڈرز دونوں کے ساتھ مستحکم اشتراک کے ذریعے مالی شمولیت مزید بڑھانے کے مرکزی بینک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’الائنس فار فنانشیل انکلوڑن‘‘ (اے ایف آئی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر الفریڈ ہانِگ (Hannig)کے ساتھ پیر 13 جنوری 2025ء کو کراچی میں دو طرفہ اجلاس کے دوران کیا۔ معزز مہمان پاکستان کے دورے پر ہیں۔اجلاسکے دوران جمیل احمد نے2024ء تا 2028ء کے لییاسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کیتیسرے ایڈیشن کا ذکر کیا، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہاسٹیٹ بینک ڈجیٹلائزیشن کے ذریعے مالی شمولیت بڑھانے، اور مالیات کے شعبے میں صنفی فرق کم کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ڈاکٹر ہانِگ نے اے ایف آئی کی جانب سیپاکستان میں مالی شمولیت کے فرو غ میں اسٹیٹ بینک کے قائدانہ کردار کو سراہا اور اس شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی خاطر کوششیں جاری رکھنے کے سلسلے میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیٹ بینک 2008ء سے اے ایف آئیکابانی رکن ہے، جو84ممالک کے مرکزی بینکوں اور مالی ریگولیٹری اداروںکا پالیسی قیادت پر مبنی اتحاد ہے، جس کا مقصد ملک، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مالی شمولیت کے مشترکہ مقصد کو فروغ دینا ہے۔ اسٹیٹ بینکفی الوقت اے ایف آئی بورڈ کا حصہ ہے، اور اے ایف آئی کی صنفیشمولیتی فنانس کمیٹی اور ’’جنوب ایشیا ئی علاقائی مالی شمولیت اقدام‘‘کا وائس چیئرمین ہے۔گورنر جمیل احمد نے اے ایف آئی کے تعاون اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ اس کی دیرینہ شراکت داری کو سراہا جس نے شواہد پر مبنی مالی شمولیت کی پالیسیوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ میں اسٹیٹ بینک کے افسران کے لیے معلومات کے ہمسر تبادلے اور استعداد کار بڑھانے کے مواقع فراہم کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک اے ایف ا ئی بینک کے
پڑھیں:
سعودی عرب کا عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ
دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سعودی عرب نے عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ دیا ہے عرب نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی سے تعمیر نو اور ملک کے مفلوج سرکاری شعبے کی مدد کے لیے لاکھوں ڈالر کی گرانٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہوگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسلام پسندوں کی جانب سے سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے شام کو مالی امداد فراہم کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا.(جاری ہے)
یہ اس بات کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ شام کے لیے اہم خلیجی عرب امداد امریکی پابندیوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے دوحہ کی جانب سے تنخواہوں کی فنڈنگ کے اقدام سمیت گزشتہ منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے یہ اس بات کی علامت بھی ہو سکتی ہے کہ شام کے لیے خلیجی عرب کی اہم حمایت پچھلے منصوبوں کے بعد عملی شکل اختیار کرنا شروع ہو گئی ہے جس میں دوحہ کی جانب سے تنخواہوں کے فنڈز بھی شامل ہیں جو امریکی پابندیوں کے بارے میں غیر یقینی کی وجہ سے روکے گئے تھے. گزشتہ ماہ قطر نے اردن کے راستے شام کو گیس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں بجلی کی کم فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے سعودی وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتے بلکہ اعلانات کرتے ہیںاگر وہ باضابطہ ہو جاتے ہیں . شام پر عالمی بینک کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے بقایا جات ہیں جو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی گرانٹ کی منظوری اور دیگر قسم کی امداد فراہم کرنے سے پہلے ادا کرنا ضروری ہیں تاہم اس معاملے سے واقف 2 افراد کے مطابق دمشق کے پاس غیر ملکی کرنسی کی کمی ہے اور بیرون ملک منجمد اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کا سابقہ منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا.