رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کیلیے مراعاتی پیکج تیار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرلیا۔وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر
کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے کل 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے 3 منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح پہلی مرتبہ گھر خریدنے پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد مقرر کرنے، خریدار پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 5 فیصد مقرر کرنے،پراپرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ہاؤسنگ کے لیے کم آمدن افراد کو ہاؤسنگ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر کے لیے 5سے 20سال کی مدت کے لیے قرض دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دینے کی سفارش اور ہاو سنگ کے لیے
پڑھیں:
یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ منرلز ملک میں خوشحالی لانے کیلئے استعمال ہوں گے مٹھی بھر افراد کے خزانوں میں جانے کیلئے نہیں، ملک جل رہا ہے اور حکمرانوں کا زور اپنی غلطیاں ماننے اور عملی اقدامات سے ان کا ازالہ کرنے کی بجائے روم کے نیرو کی طرح ڈرامے اور گانے بنانے پر ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی منرلز کے مالک صرف اور صرف پاکستان کے عوام ہیں، یہ لیتھیم، ٹائٹینیم، سونا، کوبالٹ اور دیگر سٹریٹجک منرلز ملک میں خوشحالی لانے کیلئے استعمال ہوں گے، مٹھی بھر افراد کے خزانوں میں جانے کیلئے نہیں، یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں جو عوام سے ایک اور دھوکہ کیا جارہا ہے جس کے تحت بجلی سستی کرنے کے دعویدار اب گیس مہنگی کرنے لگے ہیں، اگر عوام کو سستی بجلی سے کچھ ملنا بھی تھا تو وہ مہنگی گیس کی شکل میں اس کی جیب سے واپس نکال لیا جائے گا۔مونس الٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں قتل،زیادتی، زنا اور اغوا کے جرائم کی تعداد باقی صوبوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہو گئی لیکن پولیس معصوم سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور جبر میں مصروف ہے جب کہ مجرم عوام کی عزتیں، جان و مال پامال کرنے میں مشغول ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے نہروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا جون 1985ء میں بطور وزیراعلٰی پنجاب بیان شیئر کیا جس وہ کہتے ہیں کہ "اگر سندھ کی نہروں میں کبھی پانی نہ ہوا تو پنجاب اس کی زمین اپنے خون سے سیراب کرے گا"، اس کے ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ وطن کی خدمت میں پنجاب نے تو ہر دور میں اپنا خون دیا ہے جب کہ اپنی دفعہ میاں صاحب کے خون کے پلیٹیٹس کم ہو جاتے ہیں۔