یوم یکجہتی کشمیر پرعام تعطیل، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسٹیٹ بینک، اسٹیٹ بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث کل مکمل طور پر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا، اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس کے آغاز پر سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔
اس ضمن میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، جہاں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک بینک تعطیل سندھ یوم یکجہتی کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک تعطیل یوم یکجہتی کشمیر یوم یکجہتی کشمیر کشمیر کے موقع پر اسٹیٹ بینک عام تعطیل فروری کو رہیں گے ملک بھر
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 5 فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اس مرتبہ بھی ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپورجوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اس دن کو روایتی جوش و خروش سے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ 5 فروری کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہو گی۔ دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہو گا۔ بڑے پیمانے پر ریلیاں، بھارت مخالف مظاہرے، جلسے جلوس ہوں گے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دنیا بھر کے دیگر شہروں خاص طور پر دارالحکومتوں میں بھی کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن مقبوضہ جموں و کشمیر کے اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلے مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔