ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا دی گئی ، آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی ۔سی پی او ملتان صادق علی کاکہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقےکو خالی کرالیا ہے ، باؤزر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ، 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو اب ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
آج بروز پیر27جنوری مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: باو زر دھماکے
پڑھیں:
کوہاٹ: گھر میں مبینہ دستی بم دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گھر کے اندر دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ 2 زخمی خواتین اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔
یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی
واقعے کے بعد پولیس ٹیم بھی جائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا دستی بم کا لگ رہا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس کسی حتمی نتائج تک پہنچ سکتی ہے کہ آیا کسی نے گھر پر دستی بم حملہ کیا ہے یا گھر میں موجود بم پھٹا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Blast kohat دھماکا کوہاٹ