بی جے پی حکومت کیجانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پون کھیڑا نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں چھ بار ہولی اور جمعہ ایک ساتھ آئے اور ہمیشہ پُرامن طریقے سے منائے گئے لیکن آج بی جے پی کو یہ تہوار خطرے میں نظر آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے ہولی کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے مبینہ اقدامات پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہولی کسی ایک رنگ کا نہیں بلکہ تمام رنگوں اور محبت کا تہوار ہے، لیکن ایک منتخب وزیراعلٰی کی جانب سے ایک پولیس افسر کی "سڑک چھاپ" سوچ کو فروغ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں چھ بار ہولی اور جمعہ ایک ساتھ آئے اور ہمیشہ پُرامن طریقے سے منائے گئے، مگر اس بار فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغلوں سے لے کر انگریزوں تک اور آزادی کے بعد گزشتہ 75 برسوں میں ہولی ہمیشہ جوش و خروش سے منائی جاتی رہی، مگر آج خود کو ہندوؤں کا نمائندہ کہنے والوں کی حکومت میں یہ تہوار خطرے میں نظر آ رہا ہے۔
پون کھیڑا نے کہا کہ حکومت کے بعض افسران کی جانب سے مسلمانوں کو ہولی کے روز گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ دی جا رہی ہے، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کل ہندوؤں کو بھی عید کے دن گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی تقسیم کرنے والی سازش ہے، مگر ہندوستان کی گہری تہذیبی جڑیں ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پورے جوش و خروش سے ہولی منائیں اور کسی پر زبردستی نہ کریں، چاہے وہ خواتین ہوں، ہندو ہوں، مسلمان ہوں یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا، سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں، سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔