2025-04-19@04:12:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1219

«تابش فاروق»:

(نئی خبر)
    صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ...
    فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ...
    نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کی زبردست پرفارمنس پر تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے میچ کے بعد دوران نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے 50-3 کے اسکور لے بعد تیزی سے 344-9 کا بڑا اسکور بنالیا اور گرین شرٹس کو 44.1 اوورز میں 271 پر آؤٹ کردیا۔ کیویز کے مڈل آرڈر بلے باز، مارک چیپ مین پہلے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 132 ہے جبکہ انکی معاونت کرنے والے ڈیرل مچل نے76 اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔ کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح...
    تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...
    عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے مواقع پر اس طرح کے بچت بازاروں کا انعقاد خوش آئند ہے، جو مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہیں، عوامی رائے میں اس طرح کے اقدامات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو عید الفطر کی آمد پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے عید بچت بازار، فاروق ستار کا دورہ عید الفطر کی آمد پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے عید بچت بازار، فاروق ستار کا دورہ ...
    پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی، پاکستانی سفیر کی شرکت پر ٹرمپ شکرگزار یو ایس ایمبیسی پریس اسلام آباد کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عید الفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ تہوار جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فلیکر‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں امریکی خاتون سفارتکار کو بازار میں عید کی شاپنگ کرتے دکھایا گیا، اس ویڈیو میں وہ انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ آذرئیجان کی پاکستان...
    ملک اشرف: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کا انتقال برین ہیمرج کے باعث ہوگیا۔  شہباز احمد خان یوسفزئی لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کیا کرتے تھے اور ان کی وفات سے  قانونی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے پبلک پارک پنڈی بھٹیاں میں ادا کی جائے گی۔ 
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان  ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر...
    تصویری نمائش میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مزاحمت کی داستان کو تصویروں کو ذریعہ بیان کیا گیا تھا۔ تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین، یمن، لبنان و عراق و ایران سمیت پاکستان کے شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر کیا گیا۔ تصویری نمائش میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مزاحمت کی داستان کو تصویروں کو ذریعہ...
    اسلام ٹائمز: ایم اے جناح روڈ پر لگائی گئی تصویری نمائش میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو آشکار کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی مزاحمت کی داستان کو تصویروں کو ذریعہ بیان کیا گیا تھا۔ تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین، یمن، لبنان و عراق و ایران سمیت پاکستان کے شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے...
    پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی بنگلادیش کی مینز ٹیم کے بالنگ کوچ کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) موجودہ بالنگ کوچ انڈری ایڈمز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں نہیں ہے، حالانکہ انکا فروری 2026 تک معاہدہ طے ہے۔ بولنگ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کے علاوہ سابق کرکٹر شان ٹیٹ کا نام بھی قابل ذکر ہے جنہیں عہدہ کیلئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی قبل ازیں عمر گُل پاکستان اور افغانستان ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ ’پیکٹ فار دی فیوچر‘ (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان...
    میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
    انور عباس : معاون خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات ہوئی   پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا,  معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے آج نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی ،معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظورشدہ "پیکٹ فار دی فیوچر" (مستقبل کا معاہدہ) عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا,انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا,انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر...
    نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے پرامن جنوبی ایشیا کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 24 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان...
    ‎ طارق فاطمی : فوٹو فائل وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا اعلیٰ سطح رابطہ تھا، ملاقاتوں پر مطمئن ہوں، امریکی محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل دونوں جگہوں سے بہت مثبت ردِ عمل ملا، وزیراعظم نے اس مقصد کےلیے بھیجا تھا...
    ٹی ڈی پی نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا اہم اتحادی ہے اور بی جے پی کو اس بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرانے کیلئے اسکی حمایت درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی این چندرابابو نائیڈو نے وجے واڑہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں مسلمانوں کو وقف جائیدادوں کی حفاظت اور ان کے فلاحی منصوبوں کے لئے اپنی حکومت کی مضبوط وابستگی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) حکومت ہمیشہ سے وقف املاک کی حفاظت کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ نائیڈو کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں...
    سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ، کھربوں ڈالر مالیت کے خزانے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشتگرد ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، کھربوں ڈالر کے خزانے ملک کے پہاڑوں کے اندر موجود ہیں، دہشت گرد پاکستان کو ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔  اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان انہوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں، ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے۔ اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا،...
    جنوبی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آج  جمعہ سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کے عوام کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہو گی. عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔
    افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی...
    دو روز قبل دو امریکی اراکینِ گانگریس جو وِلسن اور جمی پناٹا نے امریکی ایوان نمائندگان یا امریکی کانگریس میں بِل پیش کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے ریاستی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں اور خاص طور پر مُلک کے سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے پابندِ سلاسل کیا گیا ہے۔ دو کانگریس مین کے پیش کردہ اِس بِل کا عنوان پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ ہے، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ جو ولسن وہی کانگریس مین ہیں جو عمران خان کے رہائی کے لیے ’فری عمران خان‘ کے ٹویٹس بھی کرتے رہے ہیں۔ یہ...
     ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔  معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان  طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے...
    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
    کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم ) پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کراچی کے مسائل پر عید کے بعد دھرنا دینے کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی میں جو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹ گیا تو پھر دنیا دیکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کامسئلہ اگر انتظامی بھی ہے توبھی ساری ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، کسی نہ کسی کو تو ذمہ داری لینی پڑے گی۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کے ساتھ ساتھ ہم عید کے بعد احتجاج کرنے پر بھی غورکر...
    ‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا...
    جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنم ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں، تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیئے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نذیر اوغلوتھے جبکہ مذہبی امور کے اتاشی ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش، ڈپٹی اتاشی ڈاکٹر عالم خان، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سینئرنائب صدر احتشام الحق، نائب صدرشاہ محمد، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، عاصم جیلانی، نوید احمد شیخ ،جعفر علی بلتی و دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلوکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے...
    سٹی42: پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان  نے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو  یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں ثبوتوں کے بغیر لگائی گئی ہیں۔ فارن آفس کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان کی بعض کمپنیوں کو پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان پر امریکہ میں تجارتی پابندیاں لگائے جانے کے اقدام پر یہ تبصرہ جمعرات کے روز فارن آفس میں ویکلی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ...
    تائیوان کی علیحدگی ” کی تمام سرگرمیوں کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت دفاع کےترجمان سینئر کرنل وو چیئن نے پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کے رہنما لائی چھنگ ڈے کے تائیوان کے بارے میں غلط بیانیے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، یہ نہ کبھی ایک الگ ملک رہا ہے ، نہ ابھی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا.حال ہی میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے گشت اور مشترکہ مشق کا اہتمام کیا تاکہ افواج کی جنگی صلاحیت کو جانچا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    گوادر: بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کراچی جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمگیریت کیلئے جامع سوچ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے جس سے تمام اقوام خصوصاً ترقی پذیر معیشتوں کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے یہ بات آج چین میں ایشیاء سالانہ کانفرنس 2025 کیلئے منعقدہ بائو فورم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عالمی معاشی نظام میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمگیریت نے ایک ارب سے زائد افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے لیکن یہ اب بھی جنوبی ممالک کو نظر انداز کرتے ہوئے ترقی یافتہ معیشتوں کو غیر مساوی طور پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمگیریت کے زیادہ متوازن ماڈل کا حامی ہے جو منصفانہ تجارت،...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کو غیر ملکی بالخصوص چینی کمپنیوں کی برآمدی تنصیبات اور سہولیات کی منتقلی کا مرکز بنانے کے امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں موجود سستی افرادی قوت اور انفرا اسٹرکچر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بواؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی ذرائع ابلاغ سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگلش اور چائنا ڈیلی سے گفتگو کے دوران چین کی جانب سے اپنی معیشت اور منڈیوں کو کھولنے کے اقدام کو سراہا اور چین کی آدھی برآمدات کے غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کو غیر ملکی بالخصوص چینی کمپنیوں کی برآمدی تنصیبات اور سہولیات کی منتقلی کا مرکز بنانے کے امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں موجود سستی افرادی قوت اور انفرا اسٹرکچر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بواؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی ذرائع ابلاغ سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگلش اور چائنا ڈیلی سے گفتگو کے دوران چین کی جانب سے اپنی معیشت اور منڈیوں کو کھولنے کے اقدام کو سراہا اور چین کی آدھی برآمدات کے غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں...
    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ( یو ایس سی آر ایف) نے اقلیتوں کے ساتھ بدترسلوک پر پاکستانی حکام اور سرکاری اداروں جبکہ بھارت کی جاسوس ایجنسی ’ را ’ پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کردی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذہبی آزادی سے متعلق امریکی پینل ’ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ’ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک بدتر ہوتا جا رہا ہے، کمیشن نے پاکستان کے حکام اور سرکاری ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کرنے ، اور بھارت کی بیرونی جاسوسی ایجنسی ( را ) پر سکھ علیحدگی پسندوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازشوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ...
    کائنات کے راز آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہے ہیں اور وہاں وجود عجیب و غریب سیاروں اور ستاروں سے متعلق سائنسدان کچھ نہ کچھ نئی معلومات پیش کر رہے ہیں۔ جیسا کہ حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کائنات کے ایک دور دراز حصے میں ایک ایسا مردہ ستارہ پایا گیا ہے جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ستارہ زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ مردہ ستارہ حیرت انگیز طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے۔ فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال قبل اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی۔ مطالعے میں کہا گیا کہ یہ بات...
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ، جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے ، کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات پر بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین بات چیت جاری ہے۔ پاکستان میں چینی باشندے ان علحیدگی پسند عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں جن کا الزام ہے کہ بیجنگ پاکستانی حکومت کی صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کے استحصال میں مدد کر رہا ہے۔ چین کے صوبے ہائنان میں بواؤ فورم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت پاکستان کی ''قومی ذمہ داری‘‘...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کرلیں۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے...
    خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ فاطمہ ثنا جنہوں نے 6 ٹی20 اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ شوال ذوالفقار دسمبر 2023 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا فاسٹ بولنگ یونٹ کام نہیں کررہا۔ اظہر محمود نے کہا کہ کہ جب تک تینوں فاسٹ بولرز مل کر کارکردگی نہیں دکھائیں گے جیت حاصل نہیں ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میزبان ٹیم 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ Post Views: 1
    جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔ دوسری جانب ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ اور ہلاک ہوگیا۔ ادھر کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔ مزید پڑھیں: امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد معاون خصوصی نے...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا علاقائی امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ مفادات کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے لیے ماسکو فارمیٹ آف کنسلٹیشنز کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس نے با ت چیت کو فروغ دینے میں اپنی تاثیر ثابت کی ہے۔ انہو ں نے کہا یہ پاکستان اور بھارت سمیت تمام علاقائی کھلاڑیوں کو بغیر کسی استثنی کے اکٹھا کرتا ہے۔ روسی صدر پوٹن کے تجویز کردہ 'یوریشین سکیورٹی' تصور...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    اویس کیانی :  وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے  پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح  کردیا  وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ وزارت توانائی کی ملک بھر میں سبز نقل و حرکت اور توانائی کی بچت کے حل کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بھارتی گلوکار سونونگم کا کنسرٹ میدان جنگ بن گیا، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے حکومت کے صاف...
    پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی و ثقافتی روابط پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم تھے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا...
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ جعلی راجکماری سعودی عرب سے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا افغانستان میں مذاکرات کیلیے پہنچ گیا مگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت نہیں دے...
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے سے سرشار پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں آج یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور امن، ترقی اور عالمی تعاون کے حوالے سے ملکی عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اعلی سطحی تقریب میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں امریکی انتظامیہ کے حکام، سفارتی برادری ، تھنک ٹینک کمیونٹی ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔ سفارت خانے کے جمشید مارکر ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قوم کے قرارداد لاہور کے مقاصد سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر پاکستان...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔  طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں  انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری...
    پاکستان نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس مسئلے کا منصفانہ اور حتمی حل تاحال قراردادوں کے مطابق باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اس حقِ خودارادیت کو عملی جامہ پہنائے اور مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرے۔ اپنی تقریر میں طارق فاطمی نے اقوام متحدہ مشنز...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی نے 22 مارچ کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور بشمول امن و سلامتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد صادق نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام تشویش کے مسائل بالخصوص سکیورٹی سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتخانے کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یوم پاکستان کو یکجہتی اور یکجہتی سے منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تحریک آزادی کے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان فرانس تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے...
    اسلام ٹائمز: یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر فاؤنڈیشن کے کیمپ میں پینافلیکس کے ذریعے شہدائے کراچی، شہید علمائے کرام اور مختلف سانحات کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں تاکہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور ان کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ شرکاء نے اس نمائش کو سراہتے ہوئے اسے شہداء کی یادوں کو زندہ رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہونے والے مرکزی جلوس میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہرِ قائد میں خصوصی کیمپ لگایا گیا، جس میں ماضی میں پیش آنے والے سانحات اور شہدائے ملتِ جعفریہ کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...
    اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ترقی کر رہاہے یوم پاکستان پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف اور سروس چیفس کا خودمختاری کو یقینی بنانے کا عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا...
    اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار ہے مرحوم مجید نظامی ایک نڈربیباک اخبار نویس تھے ڈکٹیٹر کے سامنے بھی کلمہ حق کہنے سے نہیں ڈرے نوائے وقت کیساتھ پرانا رشتہ ہے مرحوم مجید نظامی کیساتھ لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی تقریبات میں ملاقات ہوتی رہی نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر تمام انتظامیہ اور سٹاف کو مبارک بادپیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصرنے روزنامہ نوائے وقت کی 85سالہ تقریبات کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقد تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردارسیدال خان ناصر نے کہا کہ روزنامہ نوائے وقت ایک نظریاتی اخبار...
    اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، خواتین، بچے اور سفارتخانے کے عملے نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے ملی نغمے پیش کیے، جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ اپنے...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکمرانوں سمیت ملک میں بسنے والی ہر اکائی بابائے قوم سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قائداعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرارداد پاکستان کے...
    دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ،جس میں سفارتی عملے ، ان کے خاندانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارت، روس، بلیجئم، متحدہ عرب امارات، برسلز، بیجنگ سمیت دیگر ممالک میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہوں نے قوم...
    ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
    انور عباس : قاہرہ, مصر میں آج یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا,  ترجمان پاکستانی سفارتخانہ, قاہرہ  کے مطابق پاکستان کے 85ویں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ,ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا,  اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں,تقریب میں صدرمملکت، وزیر اعظم، اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے,پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور مصر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی,قبل ازیں، ایوانِ صدر کے چیمبرلین نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات کی,انہوں نے عرب جمہوریہ مصر کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنماءن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کہیں بھی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، اگرجامع آپریشن کرنا پڑا تو حکومت کرسکتی ہے، پی ٹی آئی حل کا حصہ نہیں بلکہ مسائل کا حصہ بنی ہوئی ہے،جو لوگ دہشتگردی کے مسائل کا حصہ ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،عمران خان بطور وزیراعظم بھی سکیورٹی میٹنگز میں نہیں آتے تھے۔میڈیا کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی ہرسال تنخواہیں بڑھتی ہیں لیکن ارکان اسمبلی کی تنخواہیں پچھلے 10سال سے مقرر ہیں، اب اگر ان کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تو اس سے قومی خزانے پر اتنا بھاری بوجھ نہیں پڑے گا کہ خزانہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔  انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے اس کے علاوہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں گشت پر ماماور تھی، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں، اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں۔ نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 بہادر سپوت شہید حکام نے بتایاکہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے اور اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی...
    یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا...