اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ملک اشرف: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کا انتقال برین ہیمرج کے باعث ہوگیا۔
شہباز احمد خان یوسفزئی لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کیا کرتے تھے اور ان کی وفات سے قانونی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ان کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے پبلک پارک پنڈی بھٹیاں میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوام سے رابطے کے لئے بڑا اعلان کردیا! انہوں نے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر ”سپیکر اور عوام“ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔
پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے، پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا اپنے سوالات سکرین پر موجود واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔
کراچی:عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر سے جاں بحق
مزید :