گوادر، نامعلوم حملہ مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
گوادر:
بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کراچی جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کا کہنا تھا کہ لنگ زئی میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی تھی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح افراد کے علاقے
پڑھیں:
ڈی جی خان: لکھانی پولیس پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ، 2 ملزمان ہلاک
— فائل فوٹوڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لکھانی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ بھی اسی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر سحری کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی تھی۔