2025-01-27@16:51:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2082
«ہزار افغان»:
(نئی خبر)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان - فوٹو: فائل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دیا جائے گا۔ حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں، حافظ نعیمامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، قوم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس...
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے،اربوں روپے...
فوٹو: فائل لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا...
ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ صلاح الدین اور الرشید شاہراؤں پر غزہ شہر میں اپنے گھروں کی طرف واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی روک دی۔ اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ صلاح الدین اور الرشید شاہراؤں پر غزہ شہر میں اپنے گھروں کی طرف واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔ النصیرات کے العودہ ہسپتال کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 زخمی افراد، جن...
لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سال کے ابتدائی 25 دنوں میں 179 مقدمات درج کیے اور 179 افراد کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اس دوران 36 سو سے زائد پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کیں۔فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ اور بڑے سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اُڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ پتنگ اُڑانے والے افراد 3 سے 5 سال تک قید کی سزا کا سامنا...
یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔اتوار کے روز سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلئےایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے...
بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمیسانگھڑ کے قریب گاؤں میں زمین...
علامتی تصویر۔ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر...
بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 افراد شہید اور 44 زخمی ہوگئے۔ بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنانی شہریوں کی جنوبی لبنان میں بحفاظت واپسی کے لیے ابھی موزوں حالات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تحت طے شدہ ٹائم لائنز کو پورا نہیں کیا گیا، دونوں فریقین سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ملکی امداد روکنے سے متعلق حکم کے بعد 40,000 سے زیادہ افغان شہریوں کے لیے پروازیں معطل ہوگئی ہیں، ان افغان شہریوں کے لیے خصوصی امریکی ویزوں کی منظوری دی گئی تھی اور انہیں طالبان کے انتقام کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر شہری افغانستان میں ہیں، باقی پاکستان، قطر اور البانیہ میں ہیں افغان شہریوں کی منتقلی میں تعطل ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 90 دنوں کے لیے غیر ملکی ترقیاتی امداد روکنے کے...
اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا
اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کہ 2016ء میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر کوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیئے تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں...
مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے...
سندھ اسمبلی نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بچوں کے لیے خشک فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق سندھ کے تمام میڈیکل اسٹورز کو نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی مصنوعات صرف ڈاکٹر کے نسخے کے ساتھ فروخت کرنا ہوں گی اور پیکنگ میں واضح طور پر اس پروڈکٹ کو مصنوعی دودھ کا لیبل لگایاجائے گا۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانے اور ممکنہ طور پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ دودھ پلانے کی کم شرح پاکستان میں...
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی بھی شکست ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنیکی کوشش کرنا قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہروہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار پر حملہ نہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان...
لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بم دھماکے کی زد میں آگئی۔ واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ دھماکے میں جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر...
چیئرمین ایف بی آر کا اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے اعتراض کے باوجود افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کیلئے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔ شہر قائد میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ایف بی آر چیئرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی...
سٹی 42 : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے ۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے ۔ حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین...
اسپیکر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔ آزاد کشمیر قانون...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا...
اسلام آباد: مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تاہم چوہدری لطیف خود محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ کھاوڑہ میں ایک سیاسی میٹنگ میں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ چوہدری لطیف اکبر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، شمولیتی پرگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں فائرنگ کی گئی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ تین روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،سپیکر چودھری لطیف اکبر کاکہناتھا کہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ میرے قافلے پر فائرنگ کی گئی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مزید :
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پرکوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیے تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں،حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری...
جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر...
افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق، طالبان حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے طلبا و طالبات کو اسکالرشپس دینے کے اعلان پر افغان عوام کا اظہارِ تشکر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی...
بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق، دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا، دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: بم حملے میں بس کے 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا خیز مواد آلٹو کار میں نصب تھا اور دھماکا اس وقت ہوا جب بس وہاں سے گزر رہی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جن انسپکٹرز جنرل کو فارغ کیا ہے ان میں سے محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ اورٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرزجنرل شامل ہیں۔ انسپکٹرزجنرل کوہٹانے کیلئے کانگریس کو30 روزہ نوٹس کی شرط پوری نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کوہٹانے کیلئے نوٹس دینا ضروری تھا۔یاد رہے کہ صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کردیا۔ وائٹ ہاؤس کا باقاعدہ مکین بنتے ہی ٹرمپ نے اپنے نئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی ایگزیکٹو سمریوں، صدارتی یادداشتوں اورپالیسی ترجیحات سے متعلق درجنوں...
عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔ رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔ تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔ جب ایئر لائنز میں...
— فائل فوٹو لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔لیسکو حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت...
رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ مسلم ملک سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے...
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال—فائل فوٹو چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے شافی جواب دیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کریں گے، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا۔ ایف بی آر کیلئے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیوں کی خریداری روکی جائے، سینیٹ کمیٹی، فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوا، FBR حکاماسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے... کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن کے حوالے کرکے غزہ کو ’صاف‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ امریکی صدر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ میں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم سے بات کی ہے اور مصر کے صدر سے بھی اس حوالے سے بات کرنے جارہا ہوں، غزہ ایک منہدم شدہ جگہ بن گیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں غزہ کے لوگوں کو اردن اور مصر اپنے پاس رکھیں، آپ ڈیڑھ ملین لوگوں کی بات کررہے ہیں، اس تمام علاقے کو صاف کیا جاسکتا ہے، کئی صدیوں سے یہاں تنازعات ہوتے آرہے ہیں، مجھے نہیں معلوم لیکن کچھ نہ کچھ ہونا...
بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خضدار سے روانہ ہونے والی مسافر بس پر دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفظ کاکڑ نے خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پردھماکے کی تصدیق کی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں...
پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر...
خضدار(نیوز ڈیسک) ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ،...
خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکہ ہوا، اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا جہاں سے بس کے گزرتے ہی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا۔ چند روز قبل ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے مرکزی بازار پر مسلح مسلح افراد نے حملہ کیا اور لیویز...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے 7 اکتوبر 2023ء کو ہی اسرائیل کو شکست دے دی تھی، حماس نے اسرائیل کے ساتھ جو کچھ کیا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو شکست دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اسرائیل کی شکست نہیں امریکا کی شکست ہے، امریکی ریاست کا ایک ایجنڈا ہے، وہاں صدر تبدیل ہوا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی عوام حماس کو پسند کرتے ہیں، حماس جمہوری فورس ہے۔انہوں نے کہا کہ...
—فائل فوٹو خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمیپولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی میں شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی پیٹرول پمپ میں جا گھسی، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شارع فیصل پر کارساز کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی بے قابو ہو کر پیٹرول پمپ سے ٹکرائی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نہیں چاہتی کہ آزادی صحافت پر حملہ ہو۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو متازعہ ایکٹ پر مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر پی ٹی آئی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل منظور، صحافتی تنظیموں کو کیا اعتراضات ہیں؟ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف چلنے والی فیک نیوز کا بھی...
معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔ جگن کاظم نے...
سوڈان میں سعودی اسپتال پر ڈرون حملہ ، 67 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفر میں الفاشر شہر کے سعودی اسپتال پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں اسپتال کی ایمرجنسی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔ گزشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیونکہ انہیں سوڈانی فوج کی...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
گلگت میں واقع انگریز دور کا قبرستان برطانوی راج کی ایک اہم یادگار ہے، جو آج بھی بہتر حالت میں محفوظ ہے۔ یہ تاریخی قبرستان اُن انگریز افسران، سپاہیوں، اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ ہے جو برٹش ایمپائر کے دوران اس خطے میں مختلف خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے اور پھر یہیں دفن ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار اس قبرستان میں موجود قبریں برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ اس قبرستان کی دیکھ بھال برسوں سے ایک ہی خاندان کر رہا ہے۔ یہ قبرستان نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس علاقے کی برطانوی دور کی تاریخ سمجھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔...
سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الفشر کا ’سعودی اسپتال‘ دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے اہلخانہ بھی شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک...
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے جس کے باعث امریکا جانے کے لیے انتظار میں بیٹھے ہزاروں افغان شہریوں کے لیے امریکا جانے کا دروازہ بند ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ سے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کرنے والے افغانوں پناہ گزینوں کی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، ان تمام افراد کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے کی منظوری دی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان جنگ میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں کی منظوری میں مدد دینے والے افغان فضائیہ کے قانونی مشیر ناصر اب بھی افغانستان میں ہیں جہاں وہ طالبان حکومت سے چھپ کر زندگی گزارنے پر...
عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی اقتصادی ماہرین کا وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ...
سوڈان (نیوزڈیسک) دارفر میں الفاشر شہر کے سعودی اسپتال پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپتال کی ایمرجنسی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔ گزشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیونکہ انہیں سوڈانی فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ مقامی سماجی تنظیم دارفر جنرل کوآرڈینیشن آف کیمپس فار دی ڈسپلیسڈ اینڈ ریفیوجیز کے مطابق جمعے کی صبح...
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گھر کے اندر دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ 2 زخمی خواتین اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی واقعے کے بعد پولیس ٹیم بھی جائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔...
نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکی کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہو گی، اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا...
کوئٹہ(آئی این پی) لیویز نے قلعہ عبداللہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے 7 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ مین لیویز نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سابق افغان فورسز کے اہلکار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردچوری،رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کو 'منت' کے معاملے پر 9 کروڑ روپے واپس ملنے کا امکان مزید :
امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے
پڈعیدن / محراب پور (نمائندہ جسارت) ٹریفک حادثہ ،کوچ ڈرائیور جاں بحق، 20 مسافر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیورشہید اللہ ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین بچوں سمیت20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ پولیس اور مقامی افراد نے پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں عبید ولد عبدالباری...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب...
ہالا (نمائندہ جسارت) شہداد پور چوک پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں کراچی کے علاقے نیوکراچی کے رہائشی فیاض الحق پٹھان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جسے پولیس کی جانب سے اسپتال منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب نیو سعیدآبادکے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوارحب علی خاصخیلی نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
شکارپور (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے شہر، گلی، محلوں، گھروں کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل آفس میں میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عید گاہوں، پارکس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، غفلت برتنے والوں ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو رینجرز اور پولیس کی مدد سے سفید پوش شہریوں کو جس طرح تنگ کررہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کئی سال کے ڈیڈکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کے لیے صارفین کی جس طرح عزت نفس مجروح کر رہے ہیں اور بلاجواز بغیر ایف آئی آر صارفین کی گرفتاری اور ان کے فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اُتار کے لے جانا اور ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنے اور حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، بجلی چوری میں خود حیسکو عملہ ملوث ہے، ایس ڈی...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
سکھر (نمائندہ جسارت) ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو، محمد اعظم منگریو، محمد علی، علی احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے 479 ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو، اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ 8 سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں جوابدار سعید منگریو، خالد منگریو، مسعود منگریو، جنید منگریو و دیگر شامل ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزا
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل اور آبادممبران بھی موجودہیں
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ان کے خلاف دائر سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑا کیس میں بری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کےخلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
دارفور(صباح نیوز)سوڈان کی ریاست شمالی دارفور کے شہر فاشر میں ‘سعودی ہسپتال’ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات طبی ذرائع نے ہفتے کے روز بتائی۔ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ حملے میں شہر میں خدمات انجام دینے والے آخری ہسپتال کے ہنگامی شعبے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہری کامران کمال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جبری طور پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ اگر جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے اور یہ بھی طے ہوچکا ہے تو مالی معاونت کرنی ہے تو پھر دیر کیس بات کی ؟ ہم 15 روز کا وقت دیتے ہیں اس دوران جن افراد کے اہلخانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہے رقم ادا کی جائے،گمشدہ افراد کیتلاش کا عمل بھی مزید تیز کیا جائے، فوکل پرسن کاکہنا تھا کہ کامران کمال اور دیگر افراد کے...
سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی خواتین احتجاج کر رہی ہیں
سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود اس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اس جرام میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ تمام ادارے بشمول وزارت...
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دی۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے اور26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں‘پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے‘ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی‘ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے...
کوئٹہ(صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون محب وطن ہیں ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے، 14اگست کو آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم آزاد نہیں ہیں، پاکستان کے کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ ہیں اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ہفتہ کے روز کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قیام پاکستان میں پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہماری صفوں میں میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں، پاکستان میں کچھ مسائل دشمن کے پیداکردہ ہے کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی ڈیورنڈ لائن پر کشمکش ہے، پاکستان ہمارا...
DARFUR: سوڈان کے دارفر ریجن میں الفشر کے علاقے میں قائم اسپتال میں ڈرون حملے میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی سماجی کارکنوں اور اسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں ہونے والے ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرون حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور 37 افراد اسی وقت جاں بحق ہوگئے تھے اور اب مزید زخمی دم توڑ گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ خطے کے گورنر مینی مناوی نے ایکس پر خون سے لت پت لاشوں کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ڈرون حملے میں خواتین...