کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا؛ خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی:
گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں خواتین سمیت تین افراد جھلس گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور 50 سالہ فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والے افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس لیکیج
پڑھیں:
15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔
ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔
پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔