2025-03-06@06:52:30 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«گیس لیکیج»:
—فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر گیرج کلینر محمد عمران کے سرکاری گھر میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب اہلِ خانہ سو رہے تھے۔ قائد آباد، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 13 سالہ لڑکا اور 2 افراد زخمیکراچی لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب واقع گھر میں... دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے...
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
کراچی: فشریز میں مچھلیوں کے صفائی کے کارخانے میں گیس لیکیج کے باعث 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، گیس لیکیج سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی گئی اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے میں 8 افراد کی حالت غیر ہوئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان افراد میں 36 سالہ اسد، 16 سالہ صدرہ، 32 سالہ سکینہ، 22 سالہ عزیز، 35 سالہ نور، 15 سالہ فاطمہ، 18 سالہ شازیہ اور 17 سالہ سیما شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ارشد آفریدی نے بتایا کہ گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں...
کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث رات 3 بجے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔
ویب ڈیسک: پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔