کے ایف سی کی برانچز پر حملہ کرنے والے 170 سے زائد افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کے ایف سی کی برانچز پر کم از کم 11 حملے کیے گئے جس میں ملوث 178 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایف سی کا ایک ملازم بھی ہلاک ہوا ہے، اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاہور میں دو حملوں کے بعد کے ایف سی کی 27 برانچز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
لاہور پولیس کے سینئر افسر فیصل کامران نے کہا کہ ’حملوں میں ملوث مختلف افراد اور گروہوں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ایک کارکن سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘
تاہم انہوں نے کہا کہ مظاہرے ٹی ایل پی کی قیادت میں منعقد نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب ٹی ایل پی کے ترجمان ریحان محسن کا کہنا ہے کہ ’مسلمانوں کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا کہا گیا ہے لیکن کے ایف سی کے باہر احتجاج کی کال نہیں دی۔
کے ایف سی کو امریکی علامت سجھا جاتا ہے اور حالیہ دہائیوں میں اسے احتجاج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث پاکستان اور دیگر مسلمان ممالک میں مغربی اشیا کا بائیکاٹ اور ان کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ایف سی
پڑھیں:
ایوان فیلڈ کے سامنے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد
لندن پی ٹی آئی سپورٹر کو لیگی قائد کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سپورٹر کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کی گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا ہیمرسمتھ سٹیشن میں انٹرویو کیا گیا، گلفام حسین کو لیگی راہنما خرم بٹ کی شکایت پر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، گلفام حسین نے دوران ضمانت خلاف ورزی کی اور ایون فیلڈ کی طرف گئے۔
گلفام حسین کو نواز شریف کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، گلفام حسین کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی سپورٹر چودھری طارق محمود گلفام حسین کے ہمراہ پولیس سٹیشن گئے۔