Express News:
2025-04-19@09:30:59 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا مین واٹر پمپ فرید اسکوائر بیکری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 17 سالہ آیان ملک زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے جوہر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بیکری پر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

دری اثنا صدر لکی اسٹار ایٹریم مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 27 سالہ شائستہ خان کے نام سے کی گئی جس کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: شاہدرہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، تین زخمی

لاہور:

شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث دو گروپوں، عمر گروپ اور ذیشان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں شاہ زین، وقاص اور عظیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان عمر اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شاہدرہ میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • پاکستان بھر میں کے ایف سی پر حملوں کے واقعات، 178 افراد گرفتار
  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
  • کراچی: کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی
  • کراچی: 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری زخمی، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی:ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے