افغان باشندوں کا انخلاء تیزی سے جاری، 10 ہزار 985 خاندان ڈی پورٹ،آئی جی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری،لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 10985 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
مہم کے دوران 11 ہزار 643 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،658 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے،انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے
سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
آج اور کل بروزہفتہ مختلف علاقوں میںطوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غیرقانونی افغانوں کو کرائے پر رہائش، ملازمت دینے پر پابندی عائد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے غیرقانونی افغانوں کو کرائے پر رہائش، ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دس لاکھ امریکی ہتھیار القاعدہ، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کی خبریں پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو آج سے کرائے پر گھر، ملازمت دینے پر پابندی ہوگی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب، خلیجی ملکوں، یورپ اور امریکا سے شکایتیں آئیں کہ پاکستان کی آئی ڈی اور جعلی پاسپورٹ استعمال کیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کی سربراہی میں جلد وفد افغانستان جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال ،دہشت گردانہ سرگرمیوں میں افغان باشندوں کے ملوث پائے جانے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔
پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو گئی تھی اور یکم اپریل سے اُن کو ملک بھر سے ڈھونڈ کر افغانستان بھیجنے کا کام شروع ہونا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث اِس میں تاخیر ہوئی، اب متعلقہ حکام کے مطابق مزید افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 2013ء کے بعد سے اب تک 9 لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو طورخم کے راستے اُن کے وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایک ہفتے کے دوران کتنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری